عظیم

محفلین
کچھ احساس اس بات کا ہو رہا ہے کہ اوپر والی تحریر کسی ہندوستانی کی ہے، کیونکہ، دھیرے لفظ کا استعمال میرا خیال ہے کہ ہندوستان کے رہنے والے ہی کرتے ہیں!
 

سیما علی

لائبریرین

قرینے کی بات کی آپ نے ۔۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 

سیما علی

لائبریرین
فلافل‘ مشرق وسطیٰ کی مقبول ڈش مانی جاتی ہے، اسے چنے، تازہ اور خشک جڑی بوٹیوں اور مصالحوں کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔

جب کہ لبنان، یمن، فلسطین، اور دیگر ممالک کا دعویٰ ہے کہ فلافل کی ابتدا ان کے ممالک سے ہوئی، جبکہ اسے عرب دنیا کے مقبول ترین کھانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
اسے مختلف لوگ مختلف طریقے سے بنا کر کھاتے ہیں، جبکہ رمضان کے موقع پر بھی اسے بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
اجزا
2 کپ خشک چنے
بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دھنیا، پودینہ آدھا کپ
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
پسا زیرہ ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
دو کھانے کے چمچ تلے ہوئے تل
ایک پیاز
لہسن کے 6 دانے
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
فلیٹ بریڈ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
کھیرا، اچار اور چلی سوس حسب ذائقہ

ترکیب​

سب سے پہلے سوکھے چنے کو رات بھر پانی میں بھگو دیں، اس میں بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کریں اور 8-12 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
اب گرینڈر میں رات میں بھگوئے ہوئے چنے، پیاز، دھینہ، پودینہ، لیہسن، ہرا پیاز، نمک، بیکنگ سوڈا، کالی مرچ پاؤڈر، پیپریکا پاؤڈر، زیرہ، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کریں۔
اب انہیں ایک ایک کرکے گیند کی شکل دیتے جائیں اور گرم تیل گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں
اسے سلاد کے لیے، ٹماٹر اور کھیرے، چلی ساس کے ساتھ مکس کرکے بھی کھانا جاسکتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
غلافی سے یہ شعر یاد آگیا ؀
تو نے بھولے سے نہ سمجھی مرے جذبے کی کسک
میں نے برسوں تری آنکھوں کو غلافی لکھا
 

سیما علی

لائبریرین
ظالم قینچی بھی آج غائب ہے


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 

الف عین

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
صل اللہ علیہ وآلہ وسلم. دعا ہے، "اے نبی! آپ پر سلامتی ہو۔"

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
آخری تدوین:
سائنس پہ حیرت ہے جس نے بڑھ کر ہر علم کواپنے حصار میں لے لیاہے ۔چنانچہ طب ہوکہ انجینئرنگ،جغرافیہ ہو یاآثارِ قدیمہ ، طبقات الارض ہو کہ موسمیات ، فن ِّ تعمیر ، علم الجراحت،فلسفہ و حکمت سب کے سب
سائنس ہی کے رہینِ منت ، کاسہ لیس اور گرفتار نظر آتے ہیں ، بس ایک شاعر ہے کہ اِس تہمت سے بری کل بھی تھا آج بھی اس الزام سے آزاد ہے:​
چل اے ہمدم ذرا سازِ طرب کی چھیڑ بھی سن لیں
اگر دل بیٹھ جائے گا تو اُٹھ جائیں گے محفل سے​
 
آخری تدوین:
ژالہ باری جہاں ہونی ہے ، ہوتی رہے ہمیں تو اِس شعر نے ورطہ ٔ حیرت میں ڈال رکھا ہے:​
شب کو زنداں میں مرا سرپھوڑنا اچھا ہوا
آج کچھ کچھ روشنی ۔،آنے لگی دیوار سے​
 

سیما علی

لائبریرین
ژالہ باری جہاں ہونی ہے ، ہوتی رہے ہمیں تو اِس شعر نے ورطہ ٔ حیرت میں ڈال رکھا ہے:​
شب کو زنداں میں مرا سرپھوڑنا اچھا ہوا
آج کچھ کچھ روشنی ۔،آنے لگی دیوار سے​
زبردست شعر ہے بھیا اسکو پڑھ کے ژالہ باری ضرور ہوئی
؀
جوئے خوں سر سے بہنے دو کہ ہے شام فراق
 
زبان دانی تو شاعروں کی دیکھی ۔اِس فن میں خود بھی طاق اور اگر کوئی دوسرا پھول کھلائے ،رنگ بکھیرے ، ہنر دکھائے تو لوٹ پوٹ ہونے میں ذراتکلف نہ کریں،داد کے ڈونگرے برسادیں گے، ایسی واہ واہ اور اِس زوروشور کی واہ واہ کہ جس پر ہاہاکارکا گمان ہو، یوں لگے غدر مچ گیاہے۔ مگر جہاں فراخ دلی اور سیرچشمی کا یہ حال ہے وہیں اِس معاملے میں کج بھی ذرا برداشت نہیں۔ کبھی جو اِس معاملے میں لغزش دیکھیں توقہرکا پہاڑ،جلال کی تصویربن جائیں ، مرتکب کو یوں نظر سے گرائیں کہ بیچارہ قیامت تک وہیں پڑا رہے نہ خود اُٹھائیں گے نہ کسی کو اُٹھانے دیں گے:​
بدلی کی چھاؤں سی اِدھر آئی اُدھر گئی
جھپکی پلک کہ ۔،ختم تھا موسم بہار کا​

 

عظیم

محفلین
Top