سیما علی
لائبریرین
اللہ تعالی کی نعمتوں کا لمحہ بہ لمحہ نزول ہوتا رہتا ہے، لیکن اس کی مخلوق میں سے بہت کم انسان نعمتوں کا شکر بجالاتے ہیں اور ایک بڑی تعداد یا تو نعمت خداوندی سے غافل رہتی ہے یا پھر اس کا انکار کرتی ہے، اور ایسا عام طور پر ہوتا ہے کہ انسان کوجب نعمت ملتی ہے تو بہت کم اس کا تذکرہ کرتا ہے اور جب اس سے نعمت چلی جاتی ہے تو بار بار اس کا ذکر کرنے لگتا ہے۔