شکیل احمد خان23
محفلین
رہے نام اللہ کا ۔ دنیا رنگ بدلتے بدلتے اور ترقی کی راہ پرچلتے چلتے آج جہاں ہے، دیکھ کر حیرت ہوتی ہے ۔ یہ دنیا آدم کو مفلس و قلاش کے تکلیف دہ (کوری زمین یا زیادہ سےزیادہ گھاس پھوس پرمبنی) بچھونے کی صورت ملی تھی مگر واہ رے آدمی تو نے اپنی محنت، کوشش اور لگن سے اِسے کسی رئیس زادے کے گہوارے میں بدل کر رکھ دیا ۔ چنانچہ کہیں نیویارک جیسا آسائشوں سے بھرا شہر ہے تو کہیں خوشیوں اور مسرتوں کا نگر لندن ہے۔یہ جاپان کا ٹوکیو اور یہ چین کا شنگھائی ہے جن کے ناموں میں ہی عیش و آرام کے سارے مفہوم سماگئے ہیں۔ اِدھر ہمارا کراچی ہے اور اُدھر اُن کا ممبئی ہے ۔ دونوں شہربحیرۂ عرب کےنیلگوں پانیوں سے خراج ِ محبت و عقیدت لیتے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ عنقریب اِنھیں بھی دنیا کے ہائی فائی دیار و امصار میں گنا جائے گا، ان شاء اللہ۔