سیما علی

لائبریرین
طالبِ علمی کا زمانہ گزرجاتاہے مگر طلبِ علمی کا ذوق سدا بہار پھول کی مانند ہے۔۔۔۔۔
ضروری ہے وہ دور یاد رہے ، ویسے انسان ساری عمر ہی طالب علم ہی رہتا ہے ہم تو بہت سی باتیں میکائیل سے بھی سیکھتے ہیں کیونکہ یہ آئی دور کے بچے ہم سے آئی ٹی میں بہت آگے ہیں ۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
صبح شام ہم ہی محفل میں رہے یہ کیا کہ کوئی بھی اس لڑی میں نہ آیا کل ساڑھے پانچ بجے کے بعد ۔۔۔۔۔
شکیل بھیا کہاں ہیں
 
شکر پروردگار کا صبح سات بجے لائٹ گئی تھی ،اب تقریباً دس بج رہے ہیں کہ آئی ہے۔موسم بھی ایسا سخت نہیں کہ پریشانی ہوتی ، باتوں میں ،ناشتے کی تیاری میں اور پھراِسے نوشِ جاں کرنے میں وقت گزرگیا۔بجلی جانے کا یہ کوئی معمول نہیں ہے ،بحمدللہ ہمارے ہاں (ملیرکینٹ)بجلی اکثر موجود رہتی ہے ۔کچھ اِسی لیے میرے مراسلات کی بھی یہاں بہتات رہتی ہے ۔۔۔۔۔
موسم کی خوشگواری یہ ہے کہ ہوائیں چل رہی ہیں ،تھوڑی سی دیر دھوپ رہیگی پھر بادل چھاجائیں گے اور شام پھر رات اور پھر تمام رات بادلوں کی وجہ سے خنکی رہیگی اور زندگی نیروکی طرح چین کی بانسر ی بجانے میں مگن ۔۔۔
اِصلاح:
شکرپروردگار کا لائٹ آگئی ہے ۔صبح سات بجے گئی تھی اور اب تقریباً دوگھنٹے بعد آئی ہے۔موسم بھی ایسا شدید نہیں کہ لوگ پریشان ہوں۔ ناشتے کی تیاری ، دسترخوان پر چننے ،نوشِ جاں کرنے اور باتوں میں وقت آرام سے گزرگیا۔بجلی فیلئر روز کا معمول نہیں ، آج ہی ایسا ہوا ہے ۔بحمدللہ ہمارے ہاں ملیرکینٹ میں بجلی ہروقت دستیاب ہے ، شاید اِسی وجہ سےیہاں میرے مراسلے کثرت سے ملیں گے یا پھر گل بی بی کے کیونکہ اُن کے ہاں بھی بجلی کا کوئی ایشو نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(واللہ اعلم بالصواب)​
 
آخری تدوین:
ژالہ باری اگر سونے کی ڈلیوں کی ہوتو ہر شخص امیر ہوجائے پھر بھی اتنا سونا زمین پر پڑا رہ جائے کہ پیروں میں آنے سے بچانے کے لیے لوگ اُٹھائیں ، آنکھوں سے لگائیں اور رستے سے ہٹا کر کنارے پر رکھ دیں ۔جب سونے کی ارزانی کا یہ عالم ہوتو ڈر ہے کہ وہ مصیبت جو ابھی کچھ ہی دیر پہلے ٹلی تھی یعنی غربت، پھر سے نہ لوٹ آئے۔۔۔۔

 
ڈنڈا لاٹھی کوکہتے ہیں اور ڈانڈا سرحدکو کہتے ہیں توجب یہ کہیں گے کہ کیا لٹھ مار باتیں کرتے ہیں جی آپ تو مطلب ہوگا کہ کیا تلخ و تیز اور طنزیہ باتیں کرتے ہیں جی آپ کہ جن سے دل گھائل اور کلیجہ زخمی ہوجاتا ہے ۔ اور جب کہیں گے کہ اِس کے ڈانڈے تو اُسی کل کے جھگڑے سے ملتے ہیں تو اِس کا مطلب یہ ہوگا کہ آج جو نقصان ہوا ہے اِس کا تعلق کل کے جھگڑے سے ہے نہ وہ جھگڑا ہوتا اور نہ یہ چوری یا کوئی بھی واردات ہوتی گویا جن سے جھگڑا ہوا تھایہ واردات اُنھی کا کام ہے ۔۔۔۔۔۔۔​
 

سیما علی

لائبریرین
دامن کو چاک کیجئے اس احتیاط سے
اہلِ جہاں کو زخمِ جگر کا گماں نہ ہو



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص

ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 

سیما علی

لائبریرین
حیرت ہے کہ یہ کیسے ہوا ، شاید ڈنڈا چلتے اور ڈانڈا ملتے ہوئے دیکھ کر ٹانڈا کا ظہور ہوا۔
چائے حاضر ہے پہلے چائے کیک رسک کھائیں اور ڈنڈا بھگائیں

IMG-4559.jpg


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
ثمرین کو یہ کہتے سُناکہ الف نظامی انکل کی حسِ ترجمہ بہت عمدہ ہے تو میں نے اُسے بتایا بھئی وہ پنجابی اور اُردُو ۔۔۔۔دونوں پر یکساں عبور رکھتے ہیں ،کتنی ہی اور زبانوں پر اُنھیں یہی عبور ہے ، اِس کی مجھے خبر نہیں مگر اِن دوزبانوں میں اُن کی بصیرت اور آگہی قابلِ رشک ہے ۔پھر یہ کہ اُن کی حروفِ تہجی کی رعایت سے لکھی عبارتیں ’’کھیل ہی کھیل میں ی۔۔ہ۔۔و نئی لڑی نمبر 20‘‘ یا مختلف لڑیوں میں شامل تحریریں محفل کے حسن اور نکھار میں اضافہ کرتی ہیں ، اِنھیں پڑھ کر ارمان ہوتا ہے کاش ہم بھی ایسالکھ سکیں مگر۔۔۔۔۔​
یہ منصبِ بلند ملا جس کو مل گیا۔۔۔۔ہر مدعی کے واسطے اعزاز یہ کہاں​
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
ٹہنیوں پر کھلتے پھولوں نے باغ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہوئے یہ کہا کہ مضبوط جڑ کے بغیر ہمارا وجود ممکن نہیں۔
شکریہ شکیل احمد خان صاحب آپ کا حسن ظن ہے اور ہم تو آپ کے خوشہ چینوں میں شامل ہیں۔
شاد رہیں آباد رہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
جے ہو۔ بہت شکریہ جی۔
تو ابھی ثمرین بھی آپکی چائے بنارہی تھیں
مختلف لڑیوں میں شامل تحریریں محفل کے حسن اور نکھار میں اضافہ کرتی ہیں ، اِنھیں پڑھ کر ارمان ہوتا ہے کاش ہم بھی ایسالکھ سکیں مگر۔۔۔۔۔​
یہ منصبِ بلند ملا جس کو مل گیا۔۔۔۔ہر مدعی کے واسطے اعزاز یہ کہاں​
تلاش کرتے ہیں اکثر ہم معنی
جناب
الف نظامی
صاحب کی خوبصورت تحاریر کے الفاظ کے
 
Top