فارغ ہوں گی گھر کے کاموں سے تو ضرور محفل میں آئیں گی۔مجھے وِن کے لکھنے کا وہ بے ساختہ ، براہِ راست اور سادہ انداز بہت اچھا لگے ہے جس میں کسی بھی طریوں کی لاگ لپٹ کا نشان نہیں، پھر یہ کہ سب سے محبت اور شفقت سے پیش آنا یہ بھی مجھے بہت بھاوے ہے اور یہ تو جگ سارا جانے ہے کہ مراسلہ نگاری میں وِن کی رفتار سپرسانک جیٹ ہی کرسکے ہے جو اپنی دُھن میں آواز کی حدِ رفتار کا بیریرتو ڑے ہے تو دھماکہ سا گونج جاوے ہے یہ توہوئی شعلہ سا لپک جاوے ہے آواز تو دیکھوکی عملی تفسیراورغالب نے اپنے ایک شعر میں اپنے شعر نہ کہنے اور پھر ایک دم سے غزلوں پہ غزلیں اُترآنے کی طرف یہ کہکر اشارہ کیا تھا۔۔۔۔رکتی ہے میری طبع تو ہوتی ہے رواں اور۔۔۔۔۔تو ممکن ہے بلکہ حقیقت ہے کہ گُل بی بی جو اِس وقت چپ کاروزہ رکھے بیٹھی ہیں ایک دم سے آویں گی اور جو اتنے دنوں سے ایک مراسلہ نہیں لکھا اُس کی تمام کسر پوری کردیویں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خدا اُنھیں سلامت رکھے ، ہنستا، چہکتا ،مہکتا رکھے، آمین۔