x boy

محفلین
غور کرنے کی بات ہے، گاڑی کے فارسی استعمال پر یاد آیا کہ یہ چاشت کی نماز کہاں سے آ گئی، عربی میں تو چ ہے ہی نہیں؟
نماز بھی عربی لفظ نہیں ہے نم-آز یہ سنسکرتی ہے جھکو، عاجزی سے سجدہ اگر میں غلط نہ ہوا تو ، تصحیح فرمادیجئے
 

وجی

لائبریرین
ٹھیک کہ رہے ہونگے آپ x boy صاحب لیکن یہ کھیل ہے یہاں ترتیب کا خیال رکھیں
کچھ پوسٹ پڑھیں آپکو کھیل کی سمجھ آجائے گی
 

طارق شاہ

محفلین
بُھوسا یا بھُوسی کسے کہتے ہیں؟
کیا یہ کسی شکل (فورم) کا نام ہے
جو کسی بھی ٹھوس (سولِڈ ) چیز کی ریزگی کا مرہُون ہوتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اسبغول کے چھلکے کو عموماً بھوسی کہا جاتا ہے جبکہ بھوسا وہ ہوتا ہے جو گندم کے دانوں کو فصل سے الگ کرنے سے بچتا ہے۔ محاورۃً کئی لوگوں کے دماغ میں بھی بھوسا بھرا ہوا مل جاتا ہے۔
 

طارق شاہ

محفلین
ہماری معلومات میں اضافہ ہوا
ہاں" مِل جاتا ہے" پر یہ کہ کھوپڑی کے اندر کیسے مل جاتا ہے

صرف بھوسا ملتا ہے تو اس کا مطلب ہے، اس قسم کا ملنا صرف گندم سے مشروط ہے
بھوسی نہیں ملتی تو اسپغول ایک پاسے ہے ،دوسری ، یہ حتمی بات نہیں مگر
میرے خیال اور اندازہ میں جو لوگ گندم کے کھیتوں میں
اور خاص طور سے کٹائی کےکام میں وقت دیتے ہیں ، ان کے دماغ میں بذریعہ تنفس (بریتھنگ)
یہ بھر جاتا یا چلاجاتا ہوگا ، وجی صاحب نے اس کی تصدیق کی ، اگر روشنی ڈالتے یا تھوڑی وضاحت بھی کر دیتے
تو کیا ہی اچھا ہوتا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
وجی بھائی نے صرف تصدیق کی ہے۔
یہ جو دماغ میں بھوسا ہوتا ہے ناں، یہ میں لکھا تھا کہ محاورتاً دماغ میں بھوسا بھرا ہوتا ہے۔
 

طارق شاہ

محفلین
ناشناسائی اس امر میں کچھ ایسی بھی نہیں
طبیعت بذلہ سنجی پہ مائل سمجھیں،:)
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
میں، وجی صاحب! شمشاد بھائی کی بات یا وضاحت پر، آپ کے اتفاق یا تصدیق پر وجہِ تصدّق چاہتا تھا :)
اور کوئی خاص وجہ نہیں تھی
 
Top