طارق شاہ

محفلین
موسم کی تبدیلی کا اثر ہے ہم پر شاید جو ایسی باتیں کہہ رہے ہیں کچھ لوگ اسے عمر سے بھی منسوب کرتے ہیں
گلے کی خراش اور سبز چائے کا ساتھ ہے
 

طارق شاہ

محفلین
لمبی عمر ہے آپ کی کہ ابھی آپ کو اور وجی صاحب کو یاد کر رہا تھا شمشاد بھائی
عبید صاحب بھی کافی عرصے سے یہاں نہیں آئے
 

طارق شاہ

محفلین
غور کریں کہ شبہات کیسے جنم لے رہے ہیں ؟
ویسے یہ ضروری نہیں کہ رات کسی کی بیاہ کے سلسلے میں دیر تک جاگنا ہوا اور
اور موسم بھی دیر گئے سرد تھا اور ہم نسبت سے تیار ہو کر نہیں گئے تھے ، دیر سے اٹھنے کی وجہ بھی یہی ہے
کہ سوئے ہی بہت دیر سے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے جب دیر تک ہلا گُلا کریں گے تو سوئیں گے بھی دیر سے اور اٹھیں گے بھی دیر سے۔
 

طارق شاہ

محفلین
صرف شادیوں میں ہی دیر نہیں ہوتی بلکہ کوئی بھی تقریب جہاں پر
بہت سے لوگ اور خاص طور سے بہت سی خواتین مل بیٹھیں،
ایسی شادی بیاہ ، سالگرہ جیسی تقریبات میں ہمارا کردار پارلیمانی طرزِ
جمہوریت کے صدر کی طرح کا ہوتا ہے۔
 
Top