جی جی کیوں نہیں ۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ چائے:
کالی چائے، سبز چائے، قہوہ چائے، سلیمانی چائے کے علاوہ
مقام کاشت سے بھی پہچانی جاتی ہے مثلاّ ، سیلون ٹی، انگلش ٹی
دارجلنگ ٹی، آسام ٹی چائنا ٹی
اور کبھی کبھی اپنی طریقۂ پُختن (بناوٹ) سے بھی جیسے دم پخت چائے،
کشمیری چائے ،کوئٹے والی چائے ، الائچی چائے ، دودھ پتی ، کڑک چائے
چینک والی چائے، ملباری (مالاباری) چائے وغیرہ وغیرہ
کبھی کبھی پسند اور نہ پسند سے بھی کسی جگہ کی بِکنے والی چائے جیسے
اسٹیشن کی چائے کی اصطلاح ریلوے اسٹیشن پربے مزہ چائے کے لئے
لمبا پانی چائے کم دودھ اور کم پتی والی چائے کے لئے ، اور گاسلیٹی چائے پرانی
پکی چائے کے لئے ۔ لا لا چائے خان صاحب کے ہوٹل کی چائے ہے
اس کے علاوہ بھی
سُریلی چائے،نشیلی چائے، ٹُھس یا پُھس چائے، ٹائٹ چائے، دھانسو چائے
اور بھی ہیں وہ کسی اور دن کے لئے !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔