طارق شاہ

محفلین
فیروزالغات میں بھی حلوہ اور بلوہ ہم وزن ہیں
گوشت کا حلوہ تو نہیں حلیم ضرور کھایا ہے ،
اور حلوہ پر بلوہ بھی سُنا ہے
 

طارق شاہ

محفلین
ظاہر آپ کو یہ با وثوق ذرائع سے ہی پتہ چلا ہوگا، جو احوال ہمارے گوش گزار کیا
بلکہ ہماری بصارتوں کی نذر کی
 

طارق شاہ

محفلین
صبور بطور نام، لڑکے اور لڑکی دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے
یہ ہمیں پہلے نہیں معلوم تھا ، کچھ عرصے قبل ایک خاتون جو
سفارت خانے میں ہماری طرح کسی کام سے آئی تھیں نے اپنا نام ہماری بیگم کو صبور بتایا تھا
بعد میں ہماری نام کی حیرانی پر ہماری بیگم ہماری لاعلمی پر حیران ہوئیں کہ یہ نام تو عام ہے
اگر عام ہے تو ہم نے کیوں نہیں سنا ، کیا آپ کوکچھ علم ہے اس بابت ؟
 

شمشاد

لائبریرین
سُنا کیا میرے ایک دوست ہیں، ان کی بیٹی کا نام صبور ہے۔
اور میرے ہمسائے ہیں ان کے بیٹے کا نام صبور ہے۔
 

طارق شاہ

محفلین
ژَند، اصل میں زرتشت مذہب کے ماننے والے لوگوں کی مذہبی کتاب کا نام ہے
زرتشت آگ کی پوجا کرتے تھے اور اکثریت کا تعلق فارس (موجودہ ایران ) سے تھا
اب بھی پاکستان میں اِس مذہب کے ماننے والوں کی آبادی بلوچستان میں آٹے میں نمک کے برابرموجود ہے۔
اور مقامی بلوچ انہیں زگری یا ذگری کہتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
رات دن آگ کو جلائے رکھنا بھی تو ایک کار دارد ہوتا ہو گا۔ کیا آجکل بھی کہیں 24 گھنٹے اور بارہ مہینے آگ جلائی جاتی ہے؟
 

طارق شاہ

محفلین
ذکرِ آگ جلائے رکھنے پر، یاد آیا کہ مقتول امریکی صدر جان ایف کینیڈی
کی قبر پر بھی ہر وقت کسی چراغ کے لو کی طرح آگ جلتی رہتی ہے
جب سے روشن کی گئی ہے تب سے جل رہی ہے

مجھے نہیں معلوم تھا کے آگ کے پُجاری آگ ہر وقت جلائے رکھتے ہیں
آپ سے پتہ چلا ۔
 
Top