طارق شاہ

محفلین
ہاں ایسا ہی کچھ سمجھیں ۔
نومبر کے آخری ہفتے سے اسپیشلز اور آفرز کا زور ہوتا ہے
اور شاپنگ بتدریج زور پکڑتی جاتی ہے ، کرسمس سے چند ایام پہلے
سیل اور آخری دنوں کی شاپنگ کی وجہ سے مالز کھچا کھچ
کرسمس کے بعد ریٹرن اور ایکسچینج والوں کا ہجوم
اس سیزن کا کچھ اپنا ہی مزہ ہے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
وہاں امریکہ میں تھینکس گونگ اور اس کے بعد کرسمس نیو ائر کا زور ہوتا ہے تو یہاں عیدین اور دسہرا دیوالی پر۔
 

طارق شاہ

محفلین
نو روز، جو اہل فارس یا ایرانی لوگ مناتے ہیں کا بچشم خود، دیوالی اور دسہرہ کی ہی طرح
کبھی دیکھنا تو نصیب نہیں ہوا ہے ، مگر سنا اور فلموں میں ضرور دیکھا ہے ۔
کہ کس طرح پورے جوش خروش سے منایا جاتا ہے۔
خوشیاں کسی بھی نام سے ہوں خوشیاں ہی ہوتی ہیں
 

طارق شاہ

محفلین
لوئے اماں بھی یہی کہتی تھیں، اور ہر اک کی خوشیوں میں شریک ہونے
اور کرنے کی بھی تاکید کرتی تھیں ۔ کیا لوگ تھے
 

طارق شاہ

محفلین
کمال حاصل ہوتا ہے کسی کسی کو جمال کی آرائش میں
اور کوئی تو اچھے خاصے حاصل جمال کو بھی اپنے
بد کمال سے مضحکہ خیز کردیتا ہے

وہ ہی جلوے تھے اُن کے ہم جنھیں حیرانیاں سمجھے
سجائی اپنی صورت یوں، کہ ہم ویرانیاں سمجھے

ٹک ٹک دیدم ۔۔۔۔۔
 

طارق شاہ

محفلین
غائب ، بالکل غائب جی ، فرار ہونے کی صورت میں مفرور کو ڈھونڈا جاسکتا ہے
مگر غائب ۔۔۔
کیا کر سکتے ہیں اور کیا کہہ سکتے ہیں ، ایجادات یوں ہی تو ہوتی ہیں نا
 

طارق شاہ

محفلین
ظہور و کشف پھر بھی نہیں ہم پر ، کہ عینک تو بہت پہلے
ہی ہمیں لگ گئی تھی، آپ کے بالا جملے سے پتہ چلا کہ
عینک صحیح ایجاد ہوئی ، ورنہ ہم، اب بھی شش و پنج میں ہی تھے :)
 

طارق شاہ

محفلین
راتوں کو، سردیوں میں، آگ کے سامنے دبک کر بھیٹھنے اور چلغوزےکھانے
کا کیا مزہ تھا
پتہ نہیں اب بھی پاکستان میں کچھ اِس طرح کیا جاتا ہے یا نہیں
یہاں تو، چلغوزے اُلّو بولے ہی ہے
 
Top