الف عین

لائبریرین
کراچی لاہور کے مقامات ہم ہندوستانی کیا جانیں، ہم تو دہلی ممبئی کولکاتا کے مشہور علاقے ہی جانتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
قبلہ اعجاز بھائی آپ کو تو لانڈھی اور لنڈی کوتل کا علم ہونا چاہیے۔

لنڈی کوتل افغانستان کے ساتھ پاکستانی علاقہ ہے اور لانڈھی کراچی کا ایک علاقہ ہے۔ لکھنے والے نے لانڈھی سے لنڈی کوتل میں قافیہ ملا کر پورے پاکستان کا احاطہ کر لیا ہے یعنی کہ پشاور سے کراچی تک۔
 

طارق شاہ

محفلین
فدوی کے ذہن میں ایسے اور بھی محاورے ہیں ، جیسے
لال قلعہ سے لالو کھیت ،
کھویا پہاڑگنج میں اور ڈھونڈیں دریا گنج میں
محبوب نگر کی باتیں یا محبوب بازار کے چکر
وغیرہ وغیرہ
 

طارق شاہ

محفلین
عرض اس لئے کیا تھا صاحب! کہ "لانڈھی سے لنڈی کوتل" بھی
لال قلعہ سے لالو کھیت ، ہی کی طرز پر یعنی ایک جگہ سے دوسری
جگہ تک (لمبائی ،طوالت تا دُور تک، بات پہنچی تری جوانی تک) کے محاورے کی طرح ہے ۔
اور علاقوں کو اپنے بات کی دلیل یا مطابقت سے، دوسرے محاورے بھی
 

طارق شاہ

محفلین
طبیعت بخیر و خوشحال، زلفی شاہ صاحب !
بہت دن بعد نظر آئے بھائی
استاد اور مجھے بھی، کابلی بادام بھجوادیں کہ افاقہ کے ساتھ
لفظ کھانے کے بجائے بھیجی سوغات کھائی جائے
شمشاد بھائی نے تو چلغوزے مہنگے ہیں کہہ کر جان چُھڑوائی تھی
پچھلی فرمائش سے
 

طارق شاہ

محفلین
صابر ہیں انتظار میں ہر چیز کی بہت !
ہر گز خیال آئے نہ ہم بُھول جائیں گے


بادام، ہمیں بادامی باغ کی طرح ہی یاد رہے گا، شاہ صاحب !
 

شمشاد

لائبریرین
شاید آپ کو معلوم نہیں کہ بادام یادداشت کو بہتر تو کرتے ہیں بشرطیکہ اپنے پلے سے خرید کر کھائے جائیں۔ دوسروں کی جیب سے خرید کر کھائے گئے بادام بالکل بھی مدد نہیں کریں گے۔
 

طارق شاہ

محفلین
سوہنے سرکار! اگر بادام پلے سے کھائیں گے تو یادداشت آئے نہ آئے
ہمارا ذہنی توازن ضرور جائے گا۔
آپ کی بالا بات نے اور زلفی شاہ صاحب کی خاموشی نے بادام کی آمد کو
آمدِ بہار کی طرح ہی مشکوک کردیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
زلفی بھائی کے پلے سے کھا لیں، وہ بھی صحیح کام کریں گے۔ آپ کی یاد داشت بھی ٹھیک رہے گی اور ذہنی توازن بھی کہیں نہیں جائے گا۔
 

طارق شاہ

محفلین
ذکر ریڑھ پر یاد آیا کہ یہ ریڑھ لگنا اور ریڑھ مارنا
دونوں طرح سے استعمال کیا جاتا ہے
کسی کو مستعار دے ہوئی چیز صحیح حالت میں نہ ملنے پر شکایتاََ کہ
آپ نے اس کی ریڑھ ماردی ، اور اس کی ریڑھ لگادی بھی
 
Top