طارق شاہ

محفلین
ذرا سی بے احتیاطی سردی میں بیمار کرسکتی ہے
منہ، سر، بھی بدن کے ساتھ ساتھ ڈھکنا پریشانیوں سے بچاتا ہے
ہاں اگر آنکھیں خوبصورت نہیں تو آنکھوں کو بھی
 

شمشاد

لائبریرین
ڈھیر سارے مہنگے ہیں چلغوزے، اب تو مونگ پھلی بھی نہیں کھائی جاتی کہ وہ بھی غریب آدمی کی دسترس میں نہیں ہے۔
 

منصور مکرم

محفلین
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔خلاف قانون پوسٹ ہے لیکن یقین جانئے کہ (ڈ )کے بعد حروف تہجی بھول گیا ہوں،ذہن پر زور دیا لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انسان بڑا کمزور ہے۔
 

طارق شاہ

محفلین
خیرہ چشم اور دم بخود میں کیا فرق ہے
نیز خیرہ کن چیزوں میں کیا کیا یعنی کن چیزوں کا شمار کیا جاتا ہے
 

طارق شاہ

محفلین
چلیں عبید صاحب کا انتظار کرتے ہیں
ایک اور سوال یہ بھی کہ خوبانی اور آلو بخارا کیا ایک ہی چیزکے دو نام ہیں
کیا اسے کچھ لوگ(خوصاّ فارسی داں) زرد آلو بھی کہتے ہیں؟ شاید جیہ صاحبہ کو علم ہو ؟
 

شمشاد

لائبریرین
جناب خوبانی یعنی کہ خرمانی اور چیز ہے اور آلو بخارا اور چیز ہے۔

خومانی کی گٹھلی کی گری میٹھی ہوتی ہے جبکہ آلو بخارے کی کڑوی۔
 

طارق شاہ

محفلین
ثابت ہوا کہ دِکھنے میں یعنی بظاہر ایک سے ہی ہیں خرمانی اورآلو بخارہ
صرف گھٹلی کے میوہ کا ذائقہ جداگانہ ہے ،
کیا صحیح مطلب لیا میں نے آپ کے بالا جواب سے ؟

زرد آلو کے متعلق کچھ ؟
 

الف عین

لائبریرین
ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم بھی اسی کو کہتے ہیں جسئ خیرہ چشم اور دم بخود ہونا کہتے ہیں،
زرد آلو کا مجھے علم نہیں۔
آلو بخارہ peach ہے اور خوبانی apricot اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو؟؟؟
 

طارق شاہ

محفلین
توجّہ طلب قصّہ ہوگیا ،۔
peach کو آڑو کہتے ہیں ، آلو بخارہ نہیں
اور ہاں یہ یعنی آڑو، کبھی کبھی انار سے بھی بڑا ہوتا ہے ، اور عموماّ گالوں پر غازہ لئے بھی !

خوبانی یا خرمانی وہ ہے جو بریانی میں ڈالتے ہیں، اور فریش ہے تو آلو بخارا کہلاتا ہے
افغانستان کے دری لینگویج بولنے والے اور کچھ اہل فارس اسے" زرد آ لو" بھی کہتے ہیں
یہ ،plums آلوچے کی سائز کے ہوتے ہیں
english میں صحیح کہا اپ نے کہ اسے apricot کہتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے یہ بتائیں کہ آلوچے اور آلو بخارےمیں کیا فرق ہے؟

یہ رہی خوبانی یا خرمانی

58.jpg


یہ رہا آلو بخارا

180431813_3962fe5134_z.jpg


یہ رہے آلوچے

images
 
Top