طارق شاہ

محفلین
حیرت ہو شاید اس پر آپ سب کو، مگر یہ حقیقت ہے کہ
لفظ 'پلاؤ' انگلش میں اب رائج لفظ pilaf( پیلاف) سے ہی
معرض وجود میں آیا ہے ۔ یہ بنام اور ڈش، سمر قند اور بخارہ کے لوگوں کی ایجاد ہے
جس کو سکندر اعظم نے پھیلایا ۔

پلاؤ کا ذکر بو علی سینا کی کتاب میں غذا ،فوائد اور نقصانات کے زمرے میں درج ہے

مزید کے لئے یہاں کلک کریں
 

طارق شاہ

محفلین
جناب چائے کا ذکرِ خیر تو کئی بار ہوچکا ہے اور یاد رہے کے ایک بار تو بہت
تفصیل سے اس بابت آرا زنی کرچکے ہے ہم اور آپ
کہ کس طرح انگریز چائے کی تشہیر کرواتے رہے ، اسی کی توسط سے، سینما کے بل بورڈ یا پوسٹرز
پھر ٹانگوں پر فلمی پوسٹر لئے گھومنا گھمانا ۔ ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر ایسے لوگوں کا بھی تذکرہ
کیا تھا جو انسانی تانگے بنے اپنے پسند کے شاعروں کی تصاویر ، یا اپنا کوئی شعری کارنامہ لئے
پھرتے یعنی ایک سائٹ سے دوسری سائٹ پر جاتے رہے ۔ آپ نے ہی بتایا کہ یہاں ایسا کچھ اس لئے
نہیں کہ یہاں پابندی عائد ہے، ورنہ تانگے یہاں بھی ہیں :)

گر وہ اُمّید لئے اب بھی کنوارہ ہوگا !
غمِ فرقت میں مِری سُوکھا چُھوارا ہوگا

:):)
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
تھک جائیں گے بے چارے
پکی اور سچی بات ہے کہ میرے دادا جان کسی کو چوپایہ اس غرض سے کہ وہ نہ سمجھے نہ ناراض ہوں
جب بھی کہنا چاہتے تھے تو یہی لفظ استعمال کرتے تھے ۔ بے چارہ
جیہ صاحبہ ! امید ہے میرے لئے، یہ کہتے یا لکھتے ہوئے آپ کی سوچ میرے دادا والی نہیں تھی :LOL:

× عبید صاحب کتابیں ختم ہو گئیں ہیں پڑھنے کے لئے ، جیسے ہی آجائیں گی پھر زیادہ وقت پڑھنے پر صرف ہوگا
ویسے عدم فرصتی کا شکوہ کبھی کیا تو نہیں ہے ۔:)

× شمشاد بھائی آپ نے چائے بنانے کے کام پر ہی لگانا ہے، جو آپ کے لئے ہو، تو مشکل بھی نہیں
 

طارق شاہ

محفلین
اس کام پر ہمیں آپ ہمارے اس شرط کو مدنظر رکھ کرہی مامور
کر رہے ہیں نا، کہ چائے ہم نے صرف آپ کے لئے ہی بنانی ہے :)

چائے تو چند ماہ قبل اصلاحی صاحب نے وافرمقدار میں آپ کو بھیج دی تھی شاید !
 

طارق شاہ

محفلین
واہ جی واہ ، آپ نے بھی کمال کردیا ، تھوڑی تھوڑی پتی روز چائے کے لئے استعمال کرتے نا
رکھے رکھے آٹےکی طرح خراب تھوڑی ہونی تھی، آپ نے سب ایک ساتھ ہی بنادی۔

× ویزہ مشکل ہے آپ کے ہاں آنے کا ، آپ ہی امریکہ آجائیں عبید صاحب!
آپ کب آئے تھے اور اب پھر کب آنے کا پروگرام ہے؟
چائے کی سبیل لگادونگا :)
 

طارق شاہ

محفلین
لیکن میں تو کیلی فورنیا جاتا ہوں، یا ہیوسٹن، اب کہاں واشنگٹن اور کہاں یہ علاقے؟
کہاں واشنگٹن پر بتاتا چلوں عبید صاحب۔
کہ واشنگٹن، آپ کا امریکہ کے وزٹ کرنے والی دونوں ریاستوں
کیلی فورنیا اور ٹیکساس (جس کا ہیوسٹن شہر ہے) کے درمیان ہی ہے
کب آتے ہیں ، یا اب کب آنے کا پروگرام ہے ؟
کیسے اور
کہاں دیکھ لیں گے :)
 
Top