ظنِ غالب، پھر آپ ورجینیا اور واشنگٹن بھی آئیں گے ، کہ یہ نیویارک سے ٢٠٠ میل کی دوری پر ہیں
اس طرح سعود صاحب اور بندہ سے بھی ملاقات ہو جائے گی
تاریخِ آمد ہنوز مخفی ہے
ذہن میں موسم ضرور رہے آپ کے ، کیلی فورنیا اور ٹیکساس کے لئے تو آپ جب چاہیں آ جائیں کہ وہاں ژالہ باری اور برف باری یا سردی کا
کچھ ڈر نہیں ۔ ہارے ہاں ابھی چند دنوں سے سردیاں زوروں پر ہے اور اس میں زیا دہ شدّت آنے کا امکان ہے ۔
مارچ کے آخر میں یعنی موسمِ بہار میں جنت کا سماں ہوگا ۔تب کا قصد مناسب ہوگا
جب بھی آئیں خیر سے ، ہم لوگ آپ کے منتظر ہیں
ز کو سونف کے ساتھ چبا گئے آپ شمشاد بھائی
خمیرہ روٹیاں کھا کھا کربڑے ہوئے ، اب صرف نہاری ، پائے کے ساتھ ہی کھاتے ہیں
ہاتھ کی بنائی چپاتیاں کیا کہنے ۔ ماش کی ڈال سب سے پسندیدہ دال ہے مگر کم پکائی جاتی ہے
جبکہ مسور کی دال ، مکھن میں، لہسن اور کالے زیرہ کے بگھار کے ساتھ زیادہ بنتی ہے
گرمیوں میں آم اور سردیوں میں تلی مچھلی کے ساتھ ضرور ہوتی ہے ۔ ساتھ میں سفید
چاول ۔ پودینہ کی چٹنی (کبھی کبھی صرف ہرے دھنیے کی ) ہر کھانے کے ساتھ ،