زیادہ تر کا یہی حال ہے بہت کم ہیں جو سچ کو سچ لکھنے کی ہمت رکھتے ہیں خاص طور پر میڈیا کی بات کر رہا ہوں ایک ہی قلمکار اردو میں کچھ لکھتا ہے اور ہندی اخبارات میں اس سے بالکل الٹا لکھتا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
ڑ کو ہمارے ساتھ ہی آنا تھا۔آخر کیوں زبردستی "ڑ" سے پہاڑ اور "ڑ" سے جھاڑو بنا دیتے ھیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟صرف یہ کیوں نہیں لکھ دیتے کہ "ڑ" سے کوئی لفظ شروع نہیں ھوتا اس لیے زیادہ دماغ لگانے کی ضرورت نہیں۔ :):)
 
چلیں آپ کی معلومات میں اضافے کی خاطر بتا دیتا ہوں کہ عربی زبان میں حرف ڈ نہیں ہوتا، اس لیے ڈاکٹر کو داکتور کہتے ہیں اور اگر لیڈی ڈاکٹر ہو تو اسے داکتورہ کہتے ہیں۔

جناب تب ہی تو خوب رہی کہا ہے اتنی معلومات ہمیں پہلے سے ہی ہے شکریہ
 
ٹھیک نہیں ہے یہ بات کہ ہم نے کہہ دیا معلومات پہلے سے ہیں اور آپ پھر بھی ثبوت مانگ رہے ہیں
آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ ہمیں پہلے سے معلوم نہیں تھا
ہمارا جملہ جو آپ کی تعریف میں لکھا گیا ہے اس کا بین ثبوت ہے
ہمارا اشارا یہ تھا کہ ڈ کی جگہ د کی ضرورت ہے تو آپ داکتور لے آئے
ورنہ ہم سوال کرتے داکتور کیا
 
شمشاد

پس ثابت ہو گیا کہ آپ کو پہلے سے علم تھا، ہم سے گستاخی ہوئی جو ثبوت مانگ لیا۔
 
Top