طارق شاہ

محفلین
ذکرِ رس ملائی پر یہ آپ سے پوچھنا چاہوں گا، کہ آپ اِسے
تازہ کھویا سے بناتے ہیں یا پیکٹ میں میسّر رکوٹا چیز سے
 

ابن رضا

لائبریرین
حد بھی تو ہوتی ہے کسی چیز کی کوئی۔ ایسی بھی کیا خاص ترکیب ہے جو دو دنوں میں بھی نہیں لکھی گئی
 

شمشاد

لائبریرین
چائے کا وقت ابھی تو، لیجیے آپ بھی چائے نوش فرمائیں۔ بڑی خاص چائے ہے یہ۔

images
 

ابن رضا

لائبریرین
جبکہ منتظرترکیبِ خاص کے تھے اور مل گئی چائے وہ بھی ایسی کہ من کو بھائے۔ چلیں جی تشکر بسیار۔
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
تاہم باری تو ت کی تھی کیا ہوا شمشاد بھائی حروفِ تہجی ہی بھول گئے
بچپن سے چائے پاپے، چائے روٹی، چائے پراٹھا بہت شوق سے نوش و تناول کرتے تھے پھر دفترمیں مفت کی چائے پر بھی ہاتھ صاف کرنے سے عادت مزید پکی ہو گئی۔
 

ابن رضا

لائبریرین
بات جب پراٹھوں کی چل نکلی ہے تو آپ بتائیں کیا جوار کے پراٹھے دیسی گھی میں بنے ساگ کے ساتھ کبھی تناول فرمائے ہیں آپ نے؟؟ کیا ہی مزے دار امتزاج ہوتا تھا یہ
 

شمشاد

لائبریرین
ابن رضا بھائی کیا یاد کروا دیا۔

جوار کے پراٹھے اوپر ڈھیر سارا مکھن اور سرسوں کا ساگ، اس کے علاوہ جوار کا پراٹھا دیسی گھی والا اور اوپر گُڑ کی شکر، جب تک گاؤں میں رہے بڑی موجیں کی ہیں۔
 
Top