شمشاد

لائبریرین
کبھی کبھار ایسا ہو جایا کرتا ہے اور جب کئی ایک اراکین ایک ہی وقت میں مراسلے بھیج رہے ہوں تو معانقہ ہو ہی جایا کرتا ہے۔
 
طارق شاہ

محفلین
طوطے کو قید کررکھنے کے متعلق کیا کہتے ہیں
(ویسے وہاں آزاد ہوکر عربوں کے شکروں کے ہتّھے ہی چڑھنا ہوا)
 
ابن رضا

لائبریرین
طوطے کو قید کررکھنے کے متعلق کیا کہتے ہیں
(ویسے وہاں آزاد ہوکر عربوں کے شکروں کے ہتّھے ہی چڑھنا ہوا)
شکروں کے ڈر سے کیا پرندے نشاطِ آزادی فراموش کردیں؟ اور ان کا مقدر قفس ٹھہرا دیا جائے۔ یہ خلافِ فطرت ہے
 
شمشاد

لائبریرین
ساری بات آزادی کی ہے۔
ویسے یہاں شکرے اتنے بھی آزادی سے نہیں اڑتے۔ اصل میں تو وہی قید ہیں۔ دوسرے پنچھی تو کھلی فضاؤں میں آزادانہ اڑتے پھرتے ہیں۔
 
Top