طارق شاہ

محفلین
نذر کے چہرے پہ نظر کا چشمہ کیا لگا نظر اور دید کے میلے لگ گئے
میلۂ مویشیاں نہیں جی ، ویلے کے میلے ، ہاں جی !
 

طارق شاہ

محفلین
فدا صاحب بھی کیا خوب فدائے فطرت تھے
فطرتِ انسانی سے لے کر گل و بلبل کی فطرت
بلکہ روئے زمیں پر کسی شے چیز کی کیا ، وہ تو
آسمانوں میں پائی جانے والی ، یا ملحق سیّاروں
اور ستاروں پر بھی سیر حاصل گفتگو کرلیتے تھے
 

طارق شاہ

محفلین
ظاہر ہے نیا سال ہے تو آپ سب کو دلی مبارکباد تو دینی ہی ہے نا
نیا سال مبارک ہو سب کو
الله یہ سال ہر لحاظ سے ہم سب پر مبارک اور سہل کرے
اور ہمیں تمام پریشانیوں سے دور اور آزاد رکھے
 

طارق شاہ

محفلین
ضرور علم ہوتا اگر آپ بال اور شیو کرواتے
نئے کپڑے جوتے پہننے کو دیتے ، اور گوشت کِھلاتے

(مہنگائی کی وجہ سے اب تو لوگ عید کے عید ہی یہ سب کرتے ہیں )
 

طارق شاہ

محفلین
رہی بات کوشش اور مِلنے کی، تو اِس پر عرض کروں کہ
اگر کوشش صد فی صد سبیلِ کامیابی ہوتی تو خواہشوں
اور حسرتوں کا وجود ہی نہیں ہوتا ، یا یوں کہ یہ بد بخت
وقوع پذیر ہی نہ ہوتیں

ہاں جی ! ہؤکنا !
 

جیہ

لائبریرین
ذکر ہو رہی ہے نیند کی تو کل رات سردی کی وجہ سے ساری رات نیند نہیں آئی مجھے
 
Top