شمشاد بھائی ضروری تو نہیں کہ پاکستان کی یا مفت کی ہی کھائی جائے
ہر جگہ ہی مل جاتی ہے جناب ، چھیلی ہوئی صاف ڈبہ بند، اٹالینز کھانے
پکانے میں بھی اس کا استعمال کرتے ہیں (پیسٹو ساس، بنانے میں )
(pine nuts) پائن نٹس ، ڈھونڈ لیں یا پھر آن لائن آرڈر کرلیں
رضی اختر شوق صاحب بڑے شوق سے کھاتے تھے
اس زمانے میں سستا بھی ہوتا تھا اور ریڈیو پاکستان کی عمارات کے سامنے ٹھیلے
والے تازہ اور خشک میوہ جات لئے اکثر موجود رہتے تھے ، کچھ مستقل ہی وہاں
دوبہر کو اسکول کے بچوں کی ریکارڈنگ ہوتی تھی تو باقی لوگ قیلولہ کرلیتے تھے
نیزے یعنی چلغوزوں کی تاثیر اور شوق صاحب کے شوق کا، تب پتہ چلا تھا ہمیں ۔۔
کیا زمانہ تھا صاحب
چھان بین یا ڈھونڈنے کی چنداں ضرورت نہیں صاحب قریب قریب کے
چند اور لوگوں کے لئے بھی چلغوزے خرید نے کا با الواسطہ انتظام
کریں دوسرے لفظوں میں انھیں عادی کردیں ، اسی طرح بڑھتے
بڑھتے آپ کا چلغوزہ کلب قائم ہو جائے گا اور حشر کے قصہ کرنے
کے ساتھ ساتھ معاویہ منصور کا ایکسپورٹ کا کاروبار بھی ۔