خواب لگتا ہے کراچی میں برف پڑنا ،لیکن شاید بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کہ ،اندرونِ سندھ میں ایک ایسی جگہ ہے ۔ جہاں پر برف بھی پڑتی ہے ۔جنوری ،فروری میں دو تین سالوں کے بعد اُس علاقے کا نام گورکھ ہِل ہے یہ سندھ کا مری ہے۔
اگر اِس جگہ جانے کا شوق ہوتواُسے ساتھ میں ڈھیر سارا کھانا وغیرہ لے کر جانا چاھئیے ۔اور ہوسکے تو ایک چولہا بھی ،کیونکہ یہ جگہ کافی اوپر پہاڑوں پر ہے۔ بیچ میں دو تین مقامات ایسے بھی ہیں جہاں چوری ڈکیتی کا خطرہ بھی ہے ۔اِسی لئے گروپ بنا کر جائیں تو زیادہ بہتر ہوگا لیکن جب آپ وہاں پر جائیں گے تو آپ کو لگے کا کہ ہم اِدھر پہلے کیوں نہ آئے اتنی خوبصورت جگہ ہے حکومت کو چاھئیے کہ اِس مقام پر بھی تھوڑا دیہان دیں لوگ مری وغیرہ جاتے ہیں اور گورکھ ہِل جو کہ ایک بہت ہی خوبصورت جگہ ہے یہاں کے لوگ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اگر کوئی اِس جگہ گیا ہوتو اپنی آپ بیتی گپ شپ والی لڑی میں شئیرکریں اور اُس کا لنک یہاں پوسٹ کردیں