طارق شاہ

محفلین
ناشپاتی اور ناکے (ناکہ) میں کیا فرق ہے ؟
کیا آپ کو معلوم ہے ناشپاتی کا درخت بیج سے نہیں بلکہ پیوندکاری سے لگتا ہے
 

طارق شاہ

محفلین
فہم میں ناشپاتی اور ناکے کا فرق نہیں ، استفسار کیا تھا کہ شاید کسی کو معلوم ہو
یہاں تو ناشپاتی( pear) تین رنگ میں ملتی ہیں سرخی مائل ، سبز اور خاکی (جس میں ہلکا اور تیز رنگ شامل ہے )

اخروٹ کا بھی کچھ ایسا ہی چکر ہے ، پاکستان میں تھے تو سب ہی اخروٹ تھا
مگر یہاں دو الگ قسم میں تقسیم ہے اخروٹ
ایک walnut وہی اخروٹ ۔۔ دوسرا pecan اردو میں ؟
کسی کو پتہ ہے کہ کیا pecan جو صرف مغرب ہی کی پیداوار ہے ہمارے وہاں
بھی پایا جاتا ہے یا وہاں بالکل نہیں ہوتا ؟

لوکاٹ کا درخت کیسا ہوتا ہے ،خصوصیت اور خاصیت ؟ کبھی سنا نہیں ؟
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
غالب جیسا کہتے تھے کہ آم اچھے ہوں اور بہت ہون ہمارا یہی اصول ہر پھل کے بارےمیں ہے اس کی پیداوار بیجوں سے ہوئی ہو یا. کسی اور طرح سے
 

طارق شاہ

محفلین
عبید صاحب یہ تو وہی ہوا کہ
گوشت ندارد ، ہڈی ہی ہڈی
پیکان ،اخروٹ ، لوکاٹ کی کانٹ چھانٹ
کہاں میرے سوال کو غالب کے اور لھڑکا دیا ۔
چلیں اس دور کے لحاظ سے ہی یہ کہ ۔
١٨٥٧ میں = جنگ آزادی یا غدر ؟
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح پوچھیں تو جب بنگالیوں نے مطالبہ کیا تھا، اُسی وقت بغیر جنگ کیے ان کو الگ کر دینا چاہیے تھا۔
 

طارق شاہ

محفلین
شمشاد بھائی جواب کیا ہوا
1971 کی مشرقی پا کستانیوں (بنگالیوں) کی جنگ
جنگ آزادی یا غدر ؟

(وہی مطالبہ تو بلوچستان کے بلوچ بھی کر رہے ہیں ، اس کے متعلق ؟)
 

شمشاد

لائبریرین
ساری بات سیاست پر منحصر ہے۔ ہمارے ملک کی سیاست تو لگتا ہے سب سے گندی سیاست ہے۔ ہر کوئی اپنا مفاد دیکھتا ہے اور ملک کے مفاد میں کوئی نہیں سوچتا۔
 

طارق شاہ

محفلین
ژالہ باری مری سوات کاغان ایبٹ آباد کے علاوہ بلوچستان میں بھی شاید (کوئٹہ ، زیارت وغیرہ) میں ہوتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنکریاں مارے کر کے اشارے
ویسے کنکری اشارے سے پہلے کا عمل ہے ، اشارے کے لئے توجہ ضروری ہے
اور توجہ حاصل کرنے یعنی متوجہ کرنے کے لئے کنکریاں

کیا خیال ہے صحیح کہا میں نے یا نہیں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
زیادہ ہی سردی پڑی ہے اس دفعہ کہ برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
اوپر سے حکومت کی بے حسی کہ نہ گیس ہے نہ بجلی۔
 
Top