طارق شاہ

محفلین
شاید آپ دیکھنے ، پرکھنے میں غلطی کر گئے ہیں ، ورنہ حروف تہجی کی غلطی تو کہیں نظر نہیں آئی (رعایتی چشمہ کی کارستانی تونہیں )
شمشیر ، نام کے طور سے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے ، جبکہ توپ صرف طنزیہ ۔۔۔ کیا خیال ہے
 

شمشاد

لائبریرین
سُنیں تو سہی شاہ جی، ثامر بھائی کو اس کھیل کا علم نہیں ہے، اس لیے انہوں نے وہ مراسلہ لکھا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈر خطرے والی تو کوئی بات نہیں تھی۔
میں ابھی تیسری دکان پر پہنچا تھا کہ پہلی دکان والا میرا چشمہ لیکر آ گیا تھا۔
 

طارق شاہ

محفلین
زبردستی الزام مت دو طارق شاہ شمشاد کو چشمے کا۔ ماشاء اللہ ہمارے شمشاد بھائی بغیر چار آنکھوں کے ہی آٹھ آنکھیں رکھتے ہیں!!

دن وہ یاد آئے جب ایک روپئے میں سولہ آنے ہوا کرتے تھے
شمشاد بھائی میرے تایا تو کھوئی چیز ملنے پر شیرینی تقسیم کرتے تھے
چشمہ ملنے پر موتی چور کے لڈو واجب الادا ہیں آپ پر
 

طارق شاہ

محفلین
" ابھی ابھی آئے ہو ابھی چلے جاؤ گے "
پر تاحال کسی نے کوئی بات نہیں کی ہے
یہ مسئلہ (اگر کوئی ہے تو) حل ہو تو پھر سب
اِچک دانہ پچک دانہ پر سوچیں یا اس پرغور کیا جائے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ پچک دانہ کون سا ہوتا ہے؟
ہمیں تو ایک ہی دانے کا علم ہے جو ہمارے نصیب کا ہوتا ہے۔ اور جس پر ہمارے نام کی مہر لگی ہوتی ہے۔
ویسے کچھ لوگ ایسے بھی دیکھے ہیں جو اپنے نام کی مہر اپنے ساتھ لیے پھرتے ہیں۔ جہاں دانہ دیکھا جھٹ سے اپنے نام کی مہر نکالی اور اس پر لگا دی۔
 

الف عین

لائبریرین
ہم تو سمجھتے ہیں کہ بیچک دانہ مطلب بیچ کا دانہ، لیکن ایچک دانہ کیا ہوتا ہے، وہ نہیں معلوم
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے اعجاز بھائی کہ کسی پرانی فلم کا گانا ہے ایچک دانہ بیچک دانہ، دانے اوپر دانہ
مرحومہ نرگس پر فلمایا ہوا ہے ساتھ میں راجکپور تھا۔
 
Top