شمشاد

لائبریرین
ذکر کروں باسل احمد بھائی سے کہ اس لڑی میں الٹی حروف تہجی کی ترتیب سے مراسلہ لکھنا ہوتا ہے۔ اور شاہ صاحب نے حرف ر سے مراسلہ لکھا تھا۔ ر سے پہلے حرف ذ ہے تو آپ کو حرف ذ سے لکھنا چاہیے تھا۔ چونکہ آپ کو اس کھیل کا علم نہیں تو آپ نے ایسے ہی مراسلہ لکھ کر پوسٹ کر دیا۔ تو میں حرف ذ سے لکھا۔ اب میرے بعد آنے والا رکن ذ سے پہلے والے حرف ڈ سے مراسلہ لکھیں گے۔

ایسے ہی ایک اور لڑی ہے جس میں سیدھی حروف تہجی کی ترتیب سے مراسلے لکھے جاتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پیار تو ویسے بھی پیاز کی مانند ہے۔ چھلکے اتارتے جاؤ اور روتے جاؤ اور آخر میں کچھ بھی نہیں۔
 

طارق شاہ

محفلین
باتوں باتوں میں
بغیر سوچےہی
بات ایسی کہہ گیا ہوگا
بات کہہ گئی ہوگی کیوں نہیں ؟
بات سوچنے کی ہے یا نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اجی صاحب پریشان کیوں ہوتے ہیں؟ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ الٹی گنگا سیدھی بہنا شروع ہو جاتی ہے اور سیدھی والی الٹی۔
 

الف عین

لائبریرین
نہیں بھائی، پاکستان میں غلط خبر اڑ گئی ہو گی۔ گنگا جمنا تو دونوں بہنیں ہیں۔ ہمیشہ ساتھ رہتی ہیں
 

باسل احمد

محفلین
لیکن مشاہدہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب بھی حسد کا یا رشک کا جذبہ پیدا ہوا ہے دو مؤنثوں میں ہی زیادہ پیدا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top