سید عاطف علی

لائبریرین
راستے محبت کے بہت کٹھن ہیں میرے عظیم دوست!
محبت جب کمال ہے پہنچتی ہے تو اتنی عالم گیر ہوجاتی ہے کہ خطاؤں کے بخش کر فاتح کو مفتوح کر لیتی ہے ۔لیکن یہ یارا ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا ۔
 
عظیم

محفلین
راستے محبت کے بہت کٹھن ہیں میرے عظیم دوست!
محبت جب کمال ہے پہنچتی ہے تو اتنی عالم گیر ہوجاتی ہے کہ خطاؤں کے بخش کر فاتح کو مفتوح کر لیتی ہے ۔لیکن یہ یارا ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا ۔
ڈھیر ساری محبتیں سمیٹیں اور بانٹیں، اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ذرہ ذرہ ژالہ باری ہو تو ٹھیک ہے لیکن موٹی ژالہ باری کے لیے محبت کا ہیلمٹ بھی ازحد ضروری ہوتا ہے ۔ نین بھائی ۔ :)
خوب کہا تھا کسی شاعر نے کہ
اوس سے پیاس کہاں بجھتی ہے
موسلا دھار برس میری جاں

شعر کی ٹانگ بازو ٹوٹی ہو تو میرا حافظہ ہی قصور وار ہے۔۔۔ ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شعر کی ٹانگ بازو ٹوٹی ہو تو میرا حافظہ ہی قصور وار ہے۔۔۔ ۔

حضور آپ اور نصف شب مرے مکان پر
حضور کی تمام تر بلائیں میری جان پر

حضور خیریت تو ہے حضور کیوں خموش ہیں
حضور بولئے کہ وسوسے وبال ہوش ہیں

حضور ہونٹ اس طرح سے کپکپا رہے ہیں کیوں
حضور آپ ہر قدم پہ لڑ کھڑا رہے ہیں کیوں

حضور آپ کی نظر میں نیند کا خمار ہے
حضور شاید آج دشمنوں کو کچھ بخار ہے

حضور مسکرا رہے ہیں میری بات بات پر
حضور کو نہ جانے کیا گماں ہے میری ذات پر

حضور منہ سے بہ رہی ہے پیک صاف کیجئے
حضور آپ تو نشے میں ہیں معاف کیجئے

حضور کیا کہا میں آپ کو بہت عزیز ہوں
حضور کا کرم ہے ورنہ میں بھی کوئی چیز ہوں

حضور چھوڑیئے ہمیں ہزار اور روگ ہیں
حضور جائیے کہ ہم بہت غریب لوگ ہیں

شعر سے احمد فراز صاحب کی ایک نظم کنیز یاد آگئی ۔
اب میں ح سے کچھ عرصے کے لیے کچھ نہ لکھوں گا۔ :)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ڈھیر ساری محبتیں سمیٹیں اور بانٹیں، اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے!
چاہ اور چائے کا ساتھ بڑا پرُانا ہے ۔۔۔اور ہمارا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے ۔۔۔بہت ڈھیر ساری دعائیں اور چاہتیں آپ سب کے لئے !!!کیسی پیاری محفل ہے جس نے ہم سب کو جوڑ رکھا ہے ۔سلامت رہیے ۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
خوب کہا تھا کسی شاعر نے کہ
اوس سے پیاس کہاں بجھتی ہے
موسلا دھار برس میری جاں

شعر کی ٹانگ بازو ٹوٹی ہو تو میرا حافظہ ہی قصور وار ہے۔۔۔ ۔
جناب آپ کے حافظے کا قصور ہو یا نہ ہو، لیکن آپ کے مراسلے کےجواب میں سید بادشاہ نے پوری غزل سےنوازہ ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
پروردگار کا صد شکر کہ اُس نے ایک نئی صبح عطا فرمائی ۔۔السلام علیکم اور صبح بخیر
اُردو محفل کے پیارے پیارے محفلین ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
سیما علی

لائبریرین
اے اللہ! خیر کی بارشیں برسانا !اے اللہ! ہم تجھ سے پناہ مانگتے ہیں، اس خیر کے شر سے جو یہ بادل لایا ہو۔۔۔آمین
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بارش کی پیشین گوئی ہے یہاں، مانسون بھی پہنچنے ہی والا ہے قبل از وقت
یہ ہمارے لیے لیے فکر کا مقام ہے۔ چاہیے کہ موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے انتظام کریں اور مستقبل کو محفوظ تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
 
سیما علی

لائبریرین
وہاڑی اور ساہیوال کے اضلاع کو بھی وسطی پنجاب میں شمار کیا جاتا ہے کیا عظیم میاں۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
Top