سیما علی

لائبریرین
طاقتور کی اصل طاقت کیا ہووے ہے؟ کیا یہ کہ لوگ اس سے ڈریں؟
ضروری نہیں پھر اسکا کیا ہوگا ۔؀
بہت زیادہ طاقتور وہ نہیں جو (مقابل کو) بہت زیادہ بچھاڑنے والا ہے ، بہت زیادہ طاقتور صرف وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھے۔۔۔۔۔
اللہ پاک فرماتے ہیں؀
وہ لوگ جو خوشی اور تکلیف میں خرچ کرتے ہیں اور غصے کو پی جانے والے ہیں۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریڑھی پر لاد لئے ہیں سب۔۔۔ جہاں سے گزرتے جائیں گے بکھیرتے جائیں گے۔ منزل پہ پہنچنے تک جہاز بھر جائے گا توڈنمارک لے آئیں گے
علم بانٹنے سے بڑھتا جو ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ڈنمارک میں تو تمہارا خزانہ ہی بہت ہے بیٹا۔ یہاں موڑ دو جہاز کا رخ۔
دل میں خیال یہی تھا کہ ایک بار ڈنمارک میں بھی اس خزانے کی کاپی کروا لیں پھر جہاز کی مہاریں موڑ دیں گے وطن عزیز کی طرف۔ امپورٹ ایکسپورٹ ۔۔ سب کا بھلا سب کی خیر
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دل میں خیال یہی تھا کہ ایک بار ڈنمارک میں بھی اس خزانے کی کاپی کروا لیں پھر جہاز کی مہاریں موڑ دیں گے وطن عزیز کی طرف۔ امپورٹ ایکسپورٹ ۔۔ سب کا بھلا سب کی خیر
خیال بھی دل میں نہ لانا ۔ ایسے خزانے کاپی نہیں ہوتے ۔ بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اصل حکمت کے خزانوں کے حصول کو ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خیال بھی دل میں نہ لانا ۔ ایسے خزانے کاپی نہیں ہوتے ۔ بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اصل حکمت کے خزانوں کے حصول کو ۔
حیرت ہے کہ بھول ہی جاتے ہیں کہ کون سی لڑی ہے
فوٹو کاپی والی کاپی نہیں۔۔۔ نقش قدم پہ چلنے کا بولا تھا ۔ جیسے چراغ سے چراغ جلاتے چلو
 
سید عاطف علی

لائبریرین
چراغ تو ضرور چلے چراغ سے ۔ لیکن ترتیب کا ستیا ناس نہ ہو۔ سارے موتی گہنا جاتے ہیں ۔
جذبات میں ہو جائے تو کوئی بات نہیں ۔:)
 
سیما علی

لائبریرین
ثابت قدم رہنا ہے !!!ترتیب وار چلنے کے لئے۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
Top