عظیم

محفلین
زبان کا فرق ہو شاید۔ ہمارے پنجابی لوگ تو کہتے ہیں کہ جمعرات کی جھڑی لگ گئی ہے، جب کبھی جمعرات کے دن بارش شروع ہو اور کچھ دنوں تک جاری رہے۔ کل جمعرات کے دن بارش ہونا شروع ہوئی اور آج بھی ہلکی سی بارش ہو رہی ہے، لیکن یہ جمعرات کی جھڑی والا معاملہ اعتبار کرنے والی بات نہیں لگتی
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ذرا ہماری بھی سنو!
ہم بچپن میں سنا کرتے تھے کہ "خمیس دی جھڑی، اٹھ ڈینہواراں کھڑی"
یعنی جو جمعرات والے دن بارش آتی ہے وہ اگلے جمعرات کو ہی جا کر ختم ہوتی ہے 😊
 

الف عین

لائبریرین
دکن میں تو ایسا کوئی محاورہ نہیں، لیکن واقعی اس بار جو جمعرات سے جھڑی لگی تو کل جمعرات کی دو پہر کو ختم ہوئی۔ آج تو ابھی تک دھوپ نکل رہی تھی، ابھی جمعے کے بعد پھر بادل آ گئے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
حیرت ہے دکن میں ایسا کوئی محاورہ نہیں، ہمارے راولپنڈی میں تو اکثر ایسا ہی ہوتا ہے کہ جمعرات کو جھڑی شروع ہوئی تو اگلی جمعرات تک چلتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
چائے پیتے ہیں پہلے پھر بعد میں کچھ کریں ۔ساری رات ویسے ہی بجلی نے تنگ کیا ہے ۔ سب کے لئے بناتے ہیں ۔
سلامِ صبح اور دعائیں آپ سب کے لئے

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

عظیم

محفلین
جب چائے کی بات آتی ہے تو بھلے ہی ایک پیالی پی ہوئی ہو اور طلب ہونے لگتی ہے۔ آج کل تو موسم بھی ٹھیک ہے تو ایک سے زیادہ پی جا سکتی ہے
 
Top