سیما علی

لائبریرین
ہادیہ
بٹیا بھی بہت عرصے سے محفل میں نہیں آئیُ ۔۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20

 
قصور کی میتھی، ملتان کا حافظ حلوہ، لاہور کی نہاری، حیدرآباد کی ربڑی، سندھڑی آم، مرادآبادی تمباکو،پہاڑی نغمہ، دیہاتی مزاج،آبائی قبرستان،وبائی امراض،دلی کے ٹھگ، ممبئی کے بھائی جو کراچی میں بھی درآئے تھے اور یہاں بھی اپنے بڑے کی پشت پناہی میں بھائی گیری کرتے رہے اب مگر بفضلہٖ امن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
فراؔز کی غزلیں،ریکھا کی آنکھیں ، امیتابھ کی باتیں،مہندی کے گیت،باغ کا منظر،دل سے نکل کر،بادل کی صورت جہاں میں ہے پھیلا ،اِدھر آؤ چھیلا ، دیکھو یہ میلہ۔۔۔۔۔۔​
 

سید عاطف علی

لائبریرین
قصور کی میتھی، ملتان کا حافظ حلوہ، لاہور کی نہاری، حیدرآباد کی ربڑی، سندھڑی آم، مرادآبادی تمباکو،پہاڑی نغمہ، دیہاتی مزاج،آبائی قبرستان،وبائی امراض،دلی کے ٹھگ، ممبئی کے بھائی جو کراچی میں بھی درآئے تھے اور یہاں بھی اپنے بڑے کی پشت پناہی میں بھائی گیری کرتے رہے اب مگر بفضلہٖ امن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
غلط لگی ایک بات۔ ٹھگ تو بنارس کے ہوتے ہیں ۔
 
طاہر، پاکباز اور نیک نہاد لوگ بھی دنیا میں کم نہیں ۔ اِس جہاں کا نظم اور امن و سکوں شاید اُنہی کے رہینِ منت ہے ، خدا اُنھیں سلامت رکھے، آمین۔​
 
آخری تدوین:
صد پارہ اصل لفظ ہے ۔ اخبارات اور میڈیااِسے سد پارہ لکھتے ہیں ۔ ممکن ہے سد پارہ ہمارے شمالی علاقہ جات کا کوئی خانوادہ ہو۔پہلے پہل اخبارات اِسے صد پارہ ہی لکھاکرتے تھے جیسے محمد علی صدپارہ کی کے ٹوپہاڑ سر کرنے کی خبریں، لاپتاہوجانے کا احوال، تلاش بسیار میں ناکامی، لگ بھگ پانچ ماہ بعد اُن کی نعش کا ملنااور بالآخرمہم جوئی کے اِس پہاڑ کوکے ٹوکی بلندیوں میں ضم کرکےاِس نرالی تضمین کو ہمت اور سربلندی کا استعارہ بنادینا ۔۔۔

 
آخری تدوین:
شاید امتیاز سدپارہ اور اسد سد پارہ بھی محمدعلی سدپارہ کے خاندان سے ہیں جو کے ٹوسرکرنے کی مہم پر ہیں ۔۔۔۔۔اور تازہ اطلاع کے مطابق وہ کے ٹو کی چوٹی سر کر نے میں کامیاب ہوچکے ہیں ، اُن کے لیے مراجعت بالخیروعافیت کی دعا ہے۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
سیما کا بھی کچھ ایسا ہی کہنا ہے بھیا ٹھگ بنارس کے مشہور ہیں
دلی
کے لوگ
مشہور ہیں
دلی کی دل والی، منھ چکنا پیٹ خالی۔‘‘ یہ جو مثل مشہور ہےتو اس میں بہت کچھ صداقت بھی ہے
دلّی دراصل ایک ایسی دیگ ہے جس میں ہر مذہب و ملت کے ذائقے موجود ہیں۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20

 
آخری تدوین:
Top