‘زلف‘

شمشاد

لائبریرین
پھر درِ دل پہ جنوں آکے پکارا،ہشیار!
پھر وہی سلسلہء زلفِ پریشاںدیکھا
(عابد لاہوری)
 

شمشاد

لائبریرین
کسی کی زلف بھی منت پذیرِ شانہ سہی
مگر میں گیسوئے گیتی تو پہلے سلجھاؤں
(احمد ندیم قاسمی)
 

عمر سیف

محفلین
کئی چاند تھے سر آسماں کہ چمک چمک کے پلٹ گئے
نہ لہو مرے ہی جگر میں تھا نہ تمھاری زلف سیاہ تھی
 

عمر سیف

محفلین
مرے اشعار میں شامل تری خوشبو ہو جائے
دشتِ افکار میں اے کاش تو آہو ہو جائے
اس کی آنکھوں سے چھلکتا ہوا قطرہ قطرہ
زلفِ گیتی میں چمکتا ہوا جگنو ہو جائے
 
Top