’اسلام آباد جانا زندگی کی آخری خواہشات میں شامل‘

باباجی

محفلین
بھائی صاحب ۔ ہم اتنے بھی بے حس نہیں ۔ بے شک ان دھرنے والوں کو ہم نے دعوت نامہ نہیں دیا تھا کہ آ کر ہمارے شہر کا نظام زندگی درہم برہم کر دیں ، لیکن جس وقت یہاں آندھی اور بارش شروع ہوئی اسی وقت سے سب ان کے لیے افسردہ ہیں ۔ زرقا بھی اپنی پریشانی کا ذکر کر چکی ہیں ۔ اور ہم کیا کریں ؟
یا تو آپ لوگ مہمان نوازی کریں یا پھر انہیں کہہ دیں کہ واپس چلے جائیں
اور ہمارے شہرکا کہہ کر آپ نے بھی وہی بات کردی
جو سب کر رہے ہیں
معذرت کے ساتھ
 

حسان خان

لائبریرین
طاہر القادری کی سیاسی حیثیت اور مذہبی حیثیت دو مختلف چیزیں ہیں۔ یار لوگ جو قادری صاحب سے مسلکی اختلاف رکھتے ہیں، وہ ان کی سیاسی حیثیت پر بھی مسلکی نقطۂ نظر سے تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اگر اُن کے ایجنڈے کو موضوعِ بحث بنایا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔
 

عسکری

معطل
کنٹینر پر رونا دھونا بند کرو اوکے ۔ مجھے اس سے کوئی ہمدردی نہیں پر سیکیورٹی پر میری بات وہی ہے جو انہوں نے ارینج کیا ہے اگر قادری کو کچھ ہو گیا تو پاکستان کی صورت حال انتہائی خراب ہو جائے گی اور کیپیتل کی ایسی تیسی مار دی جائے گی ۔ یہ کوئی ایشو نہیں ہے اسے سیکیور رکھنا پڑے گا ۔ پاکستنا میں جلسوں جلوسوں میں قتل ہوئے ہیں پہلے بھی آگے بھی ہو سکتے ہیں اگر کسی نے اسے 2کلو میٹر سے سنائپر سے مار گرایا تو ہمارا کیا ہو گا؟ یہ ملک کا سوال ہے مجھے اس سے کوئی ہمدردی نہیں پر اسے سیکیور رکھنا ہے پڑے گا ہمیں ۔ یہ بلا جلد سر سے ٹلے تا کہ سیکیورٹی ادارے سکھ کا سانس لیں ۔ تیسری پارٹی اور ہمارے دشمن اس سے فائدہ اٹحا سکتے ہیں سمجھا کریں ۔
 
ڈاکٹر صاحب کو ایک قوالی کی تقریب میں راحت فتح علی خان پر ایک ایک کر کے نوٹ برساتے تو میں نے بھی دیکھ رکھا ہے۔۔ اور مجھے بہت حیرت ہوئی تھی کہ عام عقیدت مند تو ایسے طریقے سے داد دے ہی رہے تھے۔۔ یہ ڈاکٹر صاحب کو کیا سوجھی کہ نشست سے اٹھ کر تماش بینوں کی طرح نوٹوں کی گڈی پکڑ کر اس پر برسا رہے ہیں۔۔ یاحیرت۔۔۔ ۔ بہت ہی ماڈ اور براڈ مائنڈڈ علامہ ہیں:)
آپ نے شائد کبھی کوئی محفلِ سماع اٹینڈ نہیں کی۔ یہ جس بات کا آپ ذکر کر رہے ہیں اسکا تعلق مذہب سے نہیں بلکہ کلچر اور روایت سے ہے۔ اگر آپ انڈیا پاکستان میں کسی بھی چشتی، نظامی، صابری، وارثی سلسلے اور بعض قادری سلاسل کی محفلِ سماع میں شریک ہوں تو یہ چیز آپ کو وہاں بھی نظر آئے گی۔ اسکو نچھاور کرنا کہتے ہیں، نثار کرنا کہتے ہیں۔۔۔روایت تو خوبصورت تھی اور ہے، لیکن بعض لوگوں کو اس میں بازاری پن اس لئے نظر آتا ہے کہ انہوں نے بدقسمتی سے صوفیوں کی محافلِ سماع کی بجائے طوائفوں کے ناچ گانے کی محفلیں دیکھی ہوتی ہیں اور یہ رسم دیکھ کر انہی سوقیانہ محفلوں کا نقش ذہن میں ابھر آتا ہے۔۔۔:)
 

S. H. Naqvi

محفلین
582556_549158941761310_34623070_n.jpg

396164_549484935062044_155829381_n.jpg
735052_549448518399019_497776203_n.jpg
 
طاہر القادری کی سیاسی حیثیت اور مذہبی حیثیت دو مختلف چیزیں ہیں۔ یار لوگ جو قادری صاحب سے مسلکی اختلاف رکھتے ہیں، وہ ان کی سیاسی حیثیت پر بھی مسلکی نقطۂ نظر سے تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اگر اُن کے ایجنڈے کو موضوعِ بحث بنایا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔
ان کا کہنا ہے ملک لانگ مارچ کرنے والوں کے سپرد کردو میں سارے جرائم ختم کردوں گا۔
 

حسان خان

لائبریرین
نقوی صاحب، تعداد کی کچھ اہمیت نہیں ہوتی۔ ہم لوگ یہی ثابت کرنے میں توانائی ضائع کرتے رہے ہیں کہ شرکا چالیس لاکھ ہیں یا چالیس ہزار۔ اصل بحث تو یہ ہونی چاہیے کہ طاہر القادری کا ایجنڈہ درست ہے یا نہیں؟ ہمیں اُس کے ایجنڈے میں کیا تحفظات ہیں؟ کہاں ہمیں اُس کے طریقۂ کار سے اختلاف ہے؟ اس کے بجائے ہم یہاں لایعنی بحثوں میں ہی الجھے ہوئے ہیں۔
 

عسکری

معطل
نقوی صاحب، تعداد کی کچھ اہمیت نہیں ہوتی۔ ہم لوگ یہی ثابت کرنے میں توانائی ضائع کرتے رہتے ہیں کہ شرکا چالیس لاکھ ہیں یا چالیس ہزار۔ اصل بحث تو یہ ہونی چاہیے کہ طاہر القادری کا ایجنڈہ درست ہے یا نہیں؟ ہمیں اُس کے ایجنڈے میں کیا تحفظات ہیں؟ کہاں ہمیں اُس کے طریقۂ کار سے اختلاف ہے؟ اس کے بجائے ہم یہاں لایعنی بحثوں میں ہی الجھے ہوئے ہیں۔
یہ آئیں بائیں شائیں دونوں گروپ کرتے رہیں گے جب تک وہ گھر نہیں جاتے ۔ابھی رکو کل سے نئی بحث ہو گی کامیابی یا ناکامی کی :D شکر ہے ہم سیاست نامی وائرس سے پروف ہیں :grin:
 

باباجی

محفلین
ریاست بچانے سے اسے لوٹنے والے سیاست دان خطرے میں پڑ جائیں گے
جو لوگ مذہبی معاملات میں ایک دوسرے سے متفق نہیں بلکہ سیاست میں بھی ایک دوسرے کے مخالف ہیں
وہ بھی آپس میں سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں
کمال ہے سیاست بھی
جب چھتر پڑتے ہیں تو ڈیل کرکے ملک سے بھاگ جاتے ہیں
اور نئے بال لگوا لیتے ہیں
کچھ منافٖق فرینڈلی اپوزیشن بنالیتے ہیں
کچھ NRO سے فائدہ اٹھاتے ہیں
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
 
دیکھ لیجئے المشہور ڈیوٹی ویڈیو
اُس کے بعد کہہ دیجئے گا یہ میں نے یا میرے ساتھیوں نے فوٹو شاپ پر بنایا ہے
میں نے یہ ویڈیو بڑے غور سے دیکھی ہے۔۔۔مجھے تو اس میں ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی جسکی بناء پر میں یہ کہہ سکوں کہ یہ شخص جھوٹ بول رہا ہے۔ اگر آپ کے علم میں کوئی ایسی بات ہو جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ یہ جو کچھ اس ویڈیو میں اس نے بیان کیا ہے (اپنے خواب کی تفصیل)، یہ محض جھوٹ ہے، تو اب یہ آپ پر فرض ہے کہ اس بات کو یہاں پیش کریں، اور بتائیں کہ وہ کونسی وجہ ہے جسکی وجہ سے آپ نے کہا کہ : اس شخص نے سرکارِ دو عالم پر جھوٹ باندھا"۔۔اور اگر ایسا نہ ہوسکے تو توبہ کیجئے کہ آپ نے ایک مسلمان پر محض اپنے جہل اور سوءِ ظن کی وجہ سے اتنی بڑی تہمت لگائی۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
علامہ صاحب کے چاہنے والوں کو یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ غیر جانب دار ذرائع میں سے کسی ایک نے بھی لانگ مارچ کے شرکاء کی تعداد "لاکھوں" میں نہیں بتائی ہے ۔۔۔ اگر کوئی حوالہ ہے تو پیش کیا جائے ۔۔۔ چالیس سے پچاس ہزار لوگ ہوں گے البتہ حسان خان سے متفق ہوں کہ ایجنڈے پر بات کر لی جائے تو زیادہ مناسب رہے گا ۔۔۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
اصل میں تصویریں خود بولتی ہیں:) اب انھی آخری والی تین تصاویر کو دیکھ لیں کہ کیا کیا مسیج دے رہی ہے اگر دل سے سوچا جائے۔۔۔۔۔۔!
 

باباجی

محفلین
علامہ صاحب کے چاہنے والوں کو یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ غیر جانب دار ذرائع میں سے کسی ایک نے بھی لانگ مارچ کے شرکاء کی تعداد "لاکھوں" میں نہیں بتائی ہے ۔۔۔ اگر کوئی حوالہ ہے تو پیش کیا جائے ۔۔۔ چالیس سے پچاس ہزار لوگ ہوں گے البتہ حسان خان سے متفق ہوں کہ ایجنڈے پر بات کر لی جائے تو زیادہ مناسب رہے گا ۔۔۔
میں آپ کی غیر جانبدار ذرائع والی بات غیر متفق ہوں
ذرائع کبھی بھی غیر جانبدار نہیں ہوتے
 

حسان خان

لائبریرین
شرکا کی تعداد کو باضابطہ طور پر شمار نہیں کیا گیا ہے، نہ ہی شمار کرنے کا کوئی طریقہ ہے۔ اس لیے جو بھی تعداد بتائی جائے گی وہ ظن اور تخمینے پر ہی مبنی ہو گی۔
 
Top