تم بھی رفاقتوں میں نہیں قابلِ یقین اہلِ وفا میں اپنی بھی شہرت عجیب ہے
عمر سیف محفلین جون 15، 2007 #101 تم بھی رفاقتوں میں نہیں قابلِ یقین اہلِ وفا میں اپنی بھی شہرت عجیب ہے
شمشاد لائبریرین جون 15، 2007 #102 ملے اس میں لوگ رواں دواں کوئی بے وفا کوئی با وفا کٹی عمر یہاں وہاں کہیں دل لگا کہ نہیں لگا (منیر نیازی)
ملے اس میں لوگ رواں دواں کوئی بے وفا کوئی با وفا کٹی عمر یہاں وہاں کہیں دل لگا کہ نہیں لگا (منیر نیازی)
شمشاد لائبریرین جون 18، 2007 #106 شوخئیِ رنگِ حنا خونِ وفا سے کب تک آخر اے عہد شکن، تو بھی پشیماں نکلا (غالب)
شمشاد لائبریرین جون 18، 2007 #108 یہ ادائے بے نیازی تجھے بے وفا مبارک مگر ایسی بے رخی کیا کہ سلام تک نہ پہنچے (شکیل بدایونی)
عمر سیف محفلین جون 19، 2007 #109 دوست کیا خوب وفاؤں کا صلہ دیتے ہیں ہر نئے موڑ پہ اک زخم نیا دیتے ہیں
شمشاد لائبریرین جون 19، 2007 #110 وفا کے بھیس میں کوئی رقیبِ شہر بھی ہے ہزار، کہ شہر کے قاتل طبیبِ شہر بھی ہے (احمد فراز)
عمر سیف محفلین جون 20، 2007 #111 جل جل کے بجھ گئے ہیں آفاق کے ستارے لیکن دیا وفا کا اب تک نہیں بجھا ہے
شمشاد لائبریرین جون 20، 2007 #112 وفا کے بھیس میں کوئی رقیبِ شہر بھی ہے ہزار، کہ شہر کے قاتل طبیبِ شہر بھی ہے (احمد فراز)
عمر سیف محفلین جون 23، 2007 #113 ہم نے ہنس ہنس کے بھرم اہل ِ وفا کا رکھا ہم بھی رو دیتے اگر عشق میں جھوٹے ہوتے
شمشاد لائبریرین جون 23، 2007 #114 جنوں فسردۂ تمکیں ہے کاش عہدِ وفا گدازِ حوصلہ کو پاسِ آبرو جانے (غالب)
عمر سیف محفلین جون 27، 2007 #117 عجب نہیں وہ جہاں بھر کو بے وفا سمجھے نظر میں میری وفا کی مشال رکھتا ہے