اوشو

لائبریرین
محبت نور ہے ۔ محبت خود اگہی کی خوشبو ہے ۔
محبت یہ ہے کہ ہم دیکھ لیں کہ ہم ہستی سے الگ نہیں ہیں۔
 

اوشو

لائبریرین
میں اس متعلق کچھ کہنے کی سکت نہیں رکھتی۔

کہنے سننے والی بات تو یہ ہے بھی نہیں ۔ ہزاروں لاکھوں تشریحات ہوئیں محبت کی بلکہ یہ ایسا موضوع ہے جس شاید آج تک سب سے زیادہ لکھا گیا۔ لیکن پھر بھی تشنگی اپنی جگہ پر ہے۔ جو اسے سمجھنا چاہتے ہیں وہ بھول بھلیوں میں گم ہو جاتے ہیں اور جو سمجھ جاتے ہیں وہ سمجھا نہیں سکتے۔ میرے نزدیک محبت سمجھنے سمجھانے کی چیز نہیں بلکہ یہ معاملہ احساسات کا ۔ محبت محسوس کرنے اور اس کے لمس میں ڈوب جانے کی چیز ہے ۔
 
Top