مری عاجزانہ ہے رائے اسامہ
لڑی جو فعولن کی کچھ دن چلی یاں
ذرا پھر سے اس کو رواں آپ کیجے
یہ عمدہ ہے کاوش چلی چند دن کیوں؟
فقط بارہ دن یہ چلی ہے اسامہ
مگر بارہ صفحوں تلک ہے یہ پھیلی
اچانک یہ گزری ہے نظروں سے میری
تو دو چار باتیں ہیں میں نے بھی کردیں
جناب آپ نے خوب چھیڑی ہے پھر سے
لڑی کو خدارا بڑھاتے ہی رہیے ;)
 

ابن رضا

لائبریرین
جناب آپ نے خوب چھیڑی ہے پھر سے
لڑی کو خدارا بڑھاتے ہی رہیے ;)
دل و جاں میں تم کو بساتے نہ جاتے
تو یوں غم کی شامیں مناتے نہ جاتے

سنو ہم سے الفت اگر تھی ذرا بھی
یوں دل کو ہمارے جلاتے نہ جاتے

نہ ہوتی کوئی بھی خلش میرے دل میں
جوتم دل کے گلشن میں آتے نہ جاتے


ہے خاروں سے تجھ کو یہ کیسی شکایت
گلوں سے دریچے سجاتے نہ جاتے

کبھی ہجر نہ خوں کے آنسو رلاتا
نظر سے نظر جو ملاتے نہ جاتے

تماشہ تو اپنا بنایا ہے خود ہی
غمِ جاں سبھی کو سناتے نہ جاتے

نگاہیں رضا تیری با نور ہوتیں
جودن رات آنسو بہاتے نہ جاتے

جو آسان ہوتا اگر شعر کہنا
رضا گیت ہم کو سناتے نہ جاتے
 
آخری تدوین:

عینی مروت

محفلین
فعولن فعولن فعولن فعولن
ہر اک حرف سے یہ صدا آرہی ہے

نچھاور گہر کر دیے ہر قلم نے
یہ حسنِ بیاں سے مزین لڑی ہے

:happy:
 
آخری تدوین:
دل و جاں میں تم کو بساتے نہ جاتے
تو یوں غم کی شامیں مناتے نہ جاتے

سنو ہم سے الفت اگر تھی ذرا بھی
یوں دل کو ہمارے جلاتے نہ جاتے

نہ ہوتی کوئی بھی خلش میرے دل میں
جوتم دل کے گلشن میں آتے نہ جاتے


ہے خاروں سے تجھ کو یہ کیسی شکایت
گلوں سے دریچے سجاتے نہ جاتے

کبھی ہجر نہ خوں کے آنسو رلاتا
نظر سے نظر جو ملاتے نہ جاتے

تماشہ تو اپنا بنایا ہے خود ہی
غمِ جاں سبھی کو سناتے نہ جاتے

نگاہیں رضا تیری با نور ہوتیں
جودن رات آنسو بہاتے نہ جاتے

جو آسان ہوتا اگر شعر کہنا
رضا گیت ہم کو سناتے نہ جاتے
نہ ہوتی کوئی بھی خلش میرے دل میں
جوتم دل کے گلشن میں آتے، نہ جاتے
واہ، کیا کہنے!
 
Top