بہت اچھا دھاگہ ہے مگر ہر شعر کے بعد اس کی تقطیع بھی کر دی جائے تو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو مل سکتا ہے۔

خاص طور پر مجھ جیسے مبتدی کچھ سیکھنے کی جرات کر سکیں گے۔
 

ابن رضا

لائبریرین
بہت اچھا دھاگہ ہے مگر ہر شعر کے بعد اس کی تقطیع بھی کر دی جائے تو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو مل سکتا ہے۔

خاص طور پر مجھ جیسے مبتدی کچھ سیکھنے کی جرات کر سکیں گے۔
یوں ٹھیک هے؟


نوازش تو ساقی کی ہوتی ہے سب پر

تقطیع ادھر ملاحظه فرمایں
http://aruuz.com/Create/Output/49794
 

ساقی۔

محفلین
نوازش تو ساقی کی ہوتی ہے سب پر
مگر لو گ ساقی کو کہتے ہیں چل بے
تو جلدی سے جا کر یہ ساغر ہی بھر لا
:)
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
فعولن فعولن کرو بس یہاں پے
جو باتیں ہیں کرنی فعولن میں کر لیں
ہے کوشش سے ممکن سبھی کچھ یہاں پے
ہوکوشش تو غز لیں بھی پھر آپ گھڑ لیں
 

ابن رضا

لائبریرین
فعولن تو لگتا تھا سر درد ساقی
یه کیسے هوا دور تجھ سے بتاو
یه قصه هے کیسا همیں بھی سناو
هماری بھی همت ذرا آ کر بڑھاو
 

ساقی۔

محفلین
فعولن تو لگتا تھا سر درد ساقی
یه کیسے هوا دور تجھ سے بتاو
یه قصه هے کیسا همیں بھی سناو
هماری بھی همت ذرا آ کر بڑھاو

اگر ٹھان لیں تونہ مشکل رہے کچھ
ہے مشکل اگر تو ہماری ہی غلطی
نہیں کچھ بھی مشکل کٹھن اس جہاں میں
مگر بس،ہماری سمجھ کا گماں ہے
 
آخری تدوین:
چلو اب بتاؤں میں کچھ ایسے اشعار
اسی وزن میں ہیں سبھی جو مرے یار!

غالب:
از آں جا کہ حسرت کشِ یار ہیں ہم
رقیبِ تمنائے دیدار ہیں ہم
تماشائے گلشن تماشائے چیدن
بہار آفرینا! گنہ گار ہیں ہم
نہ ذوقِ گریباں، نہ پروائے داماں
نگاہ آشنائے گل و خار ہیں ہم
اسدؔ شکوہ کفرِ دعا نا سپاسی
ہجومِ تمنّا سے لاچار ہیں ہم

جہاں تیرا نقشِ قدم دیکھتے ہیں
خیاباں خیاباں اِرم دیکھتے ہیں
تماشا کر اے محوِ آئینہ داری
تجھے کس تمنّا سے ہم دیکھتے ہیں
بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔ
تماشائے اہلِ کرم دیکھتے ہیں

الطاف حسین حالی:
وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی بر لانے والا
مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا
وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا
فقیروں کا ملجا ضعیفوں کا ماویٰ
یتیموں کا والی غلاموں کا مولیٰ
خطا کا ر سے درگزر کرنے والا
بد اندیش کے دل میں گھر کرنے والا
مفاسد کا زیر و زبر کرنے والا
قبائل کو شیر و شکر کرنے والا
اتر کر حِرا سے سوئے قوم آیا
اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا


چلو، آؤ چلتے ہیں بے ساز و ساماں​
قلم کا سفر خود ہی زادِ سفر ہے
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
اگر ٹھان لیں تونہ مشکل رہے کچھ
ہے مشکل اگر تو ہماری ہی غلطی
نہیں کچھ بھی مشکل کٹھن اس جہاں میں
مگر بس،ہماری سمجھ کا گماں ہے
 
Top