الف عین

لائبریرین
یہاں خیریت ہے بس الحمد للہ
سناؤ ادھر کی کہ حالات کیا ہیں
بتائیں تو اتنا کہ ذوق اور شوق اب
کبھی نیٹ پر بھی کہیں چھپ رہا ہے؟
مجھے اس کی ان پیج فائل ہی دے دیں
تو برقی کتابوں میں شامل کیا جائے
 
یہاں خیریت ہے بس الحمد للہ
سناؤ ادھر کی کہ حالات کیا ہیں
بتائیں تو اتنا کہ ذوق اور شوق اب
کبھی نیٹ پر بھی کہیں چھپ رہا ہے؟
مجھے اس کی ان پیج فائل ہی دے دیں
تو برقی کتابوں میں شامل کیا جائے
شمارہ نہیں آیا ہے نیٹ پر تو
میں سب ساتھیوں سے کروں مشورہ پھر
بتاوں گا برقی کتب کے لیے میں
 
ہمیں بھی بتاو، ہمیں بھی سکھاو
بڑے علم والو، بڑا نام پاو
زمانے کے سردو گرم راستوں پر
چلے کیوں ہو تنہا، ہمیں بھی چلاو
نہیں شاں مسلماں کی تفریق کرنا
کھلاو سبھی کو، وہی خود جو کھاو
کرو کھیل مستی، بھلانا نہیں ہے
اگر وقت آئے تو مسجد کو جاو
کرو یاد لوگوں کے افعال اچھے
بُرا جو کیا تھا، وہ سب کچھ بھلاو
نہیں کام مشکل بھلائی کے لوگو
ذرا سی بھی فرصت میں نیکی کماو
بھلائی کا بدلہ بھلائی سے دینا
بھلائی کے دم سے بُرائی مٹاو
نہیں میرا مقصد ہے تبلیغ اظہر
تُمہاری ہے مرضی جو ننگا نہاو
 
Top