شاہد۔ویسے بھی یہاں ہوئی صلح کے بعد بے چارا فارغ ہی ہوگا اس لیے کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی ہے۔
اب یہ نہیں پتا کہ ٹی وی پر تبصرہ فرما رہے ہیں کہ نہیں کیونکہ فراغت ہی نہیں ملی میچ سے قبل تبصرہ سیشن دیکھنے کی۔
برائن لارا نے 99 میں آسٹریلیا کے خلاف بارباڈوس میں 153٭کی نہایت عمدہ اننگ کھیل ایک شاندار میچ جتوایا تھا۔
چائنہ کے لارے اور اس کالی آندھی سے ایسی امید تو نہیں لیکن پھر اگر ڈیرن "برائن"براوو ایدھر ایسا کچھ کر جائے تو کمال شمال ہو جائےگا
برائن چارلس لارا کی اس شاندار ترین اننگ کی جھلکیاں۔
مذکورہ بالا میچ میں بالترتیب لارا،رام نریش سروان اور یاز بھائی کے پسندیدہ ترین ٹیسٹ بلے باز شو نارائن چندرپال نے کیا ہی عمدہ بیٹنگ کی تھی۔
اس خوبصورت چیس کی جھلکیاں۔ جس سے ٹیسٹ کرکٹ کی اصل خوبصورتی نظر اتی ہے۔
کالی آندھی کا اچھا آغاز 5 اوورز کے بعد 24-0
یاسر شاہ آ گیا ہے۔ اور آتے ہی گیند کا اچھا ٹرن۔
مطلب وکٹس آ ئینگی۔ لیکن جلدی اور جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں۔
آج کے بقیہ کھیل اور کل کے دن کے لئے حمیرا عدنان آؤنٹی کی اس لڑی میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
اگر ڈاکٹر بھیا نے انکو دیوان محسن نقوی لا کر دیا بھی ہے تو کل تک چھپا لیا جائے۔شکریہ است!!!
آیا لڑئیے نی میرا چائنہ دا لارا آیا نی۔۔
براوو نے اوپنرز کے برعکس کافی اعتماد سے آغاز کیا ہے۔
پاکستانی باؤلرز کو اس سے جلد ا ز جلد چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔۔