ہمارے ہوٹل والوں نے ہمیں واچرز دئے تھے جتنے دن ہمارا سٹے تھا ٹرانسپورٹ فری تھی ، لہذا ہم جس وقت دل کرتا نکل جاتیں ، ہوٹل کے باہر سے بس میں بیٹھکر سٹی ، اور سٹی جاکر ٹورسٹ آفس سے رابطہ کیا ، انہوں نے ہمیں گائیڈ کیا اور نقشے کے ساتھ ساتھ مشہور جگہیں بتائیں جو سٹی میں تھیں ،
لھذا جو جو تھا دیکھا ، مزہ تو آیا مگر ٹانگیں بھی تھکاوٹ سے ٹوٹتی لگیں ۔
اگلے دن آؤٹ آف سٹی جو جو دیکھنے لائق تھا ہم آؤٹ آف سٹی گئے ۔ ٹرین سے ۔
موسم بہت خوشگوار رہا پہلے دن بہت دھوپ تھی گرمی سی ، دوسرے دن بارش کبھی ہوتی تو کبھی رکتی ، تیسرے دن بادل ،
مگر ہم بہت گھومتے پھرتے ہوئے سارے دن گزارے ۔
ہمارے روم کھڑکی سے فرانس کی پہاڑی نظر آتی تھی وہاں سے تھرٹی فائف منٹ کے فاصلے پر فرانس کا باڈر شروع ہوتا تھا ،
بہت موڈ ہوا فرانس جانے کا ، مگر اتنا وقت نہیں تھا کہ پہنچ کر اک دن میں سب جگہیں دیکھ پاتیں اس لئے اب اگلا انشااللہ فرانس کا سوچا ہے بچوں نے ۔
اور کوئی پرابلم نہیں ہوئی کسی بھی قسم کی ،
ریسٹورنٹ بھی سٹی میں مل گئے ۔ اور فرنچ بھی بولنی نہیں پڑی ۔
سو بہت مزہ آیا ،