Ubuntu 7.04 میں پاک نوری نستعلیق کے کچھ نمونہ جات

ذیل میں پاک نستعلیق اور پاک نوری نستعلیق کا موازنہ کیا گیا۔ پاک نستعلیق لینکس کے رینڈرنگ انجن کے نقائص کی وجہ سے صحیح طور پر نظر نہیں آتا۔ لیگیچر بیسڈ فانٹ نے اس مسئلے پر قابو پایا۔
Screenshot-Untitled1%20-%20OpenOffice.org%20Writer.png

لینکس پر لیا گیا ایک اور سکرین شارٹ:
Screenshot-Zekr%20%20%20.png


ظہور احمد سولنگی
 

نبیل

تکنیکی معاون
ظہور صاحب، جناب آپ فونٹ ریلیز نہیں کرنا چاہتے تو اس کے نظارے کرا کرا کر کیوں ترساتے ہیں؟ :(
 

shoaibnawaz

محفلین
نبیل بھائی
یہ وعدہ رہا کہ فانٹ جلد رلیز ہو گا مگر کسی سرکاری تقریب میں، انشاء اللہ جلد
اب خوش۔
ظہور احمد سولنگی صاحب نے میری ذمہ داری لگائی تھی کہ میں اسے لینکس پر ٹیسٹ کروں، اوپر دیئے گئے سکرین شارٹس کب کے تیار کر کے رکھے ہوئے تھے لیکن جلوہ کروانے کا موقع آج شاید ملا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی
یہ وعدہ رہا کہ فانٹ جلد رلیز ہو گا مگر کسی سرکاری تقریب میں، انشاء اللہ جلد
اب خوش۔
ظہور احمد سولنگی صاحب نے میری ذمہ داری لگائی تھی کہ میں اسے لینکس پر ٹیسٹ کروں، اوپر دیئے گئے سکرین شارٹس کب کے تیار کر کے رکھے ہوئے تھے لیکن جلوہ کروانے کا موقع آج شاید ملا۔

شعیب نواز، محفل فورم پر خوش آمدید اور اس خوش خبری کے لیے بھی بہت شکریہ۔ لیکن یہ سرکاری تقریب والی بات کچھ سمجھ میں نہیں آئی۔ اس بارے میں کچھ پتا چل سکے گا کہ یہ سرکاری تقریب کب منعقد ہو رہی ہے؟ :)
 
جناب یہ کام نفیس نستعلیق کے لئے بھی جاری ہے۔ 87 فونٹس کے ترسیموں کو وولٹ کی مددد سے حروف سے لگیچرز میں ڈالا جارہا ہے۔ 87 فونٹس کے انڈیکس کی لسٹ صدف کے سورس فائلز کے ساتھ میں‌پہلے ہی جاری کرچکا ہوں۔ آپ کو پاک نستعلیق میں‌یہ کام مکمل کرنے پر مبارکباد۔
 

دوست

محفلین
اچھا لگا یہ دیکھ کر کہ پاک نوری نستعلیق لینکس میں کام کررہا ہے۔ کیا کوئی دوست یہ بتا سکتا ہے کہ اس میں اور پاک نستعلیق میں‌ بنیادی فرق کیا ہے؟
جو اسے لینکس میں‌ چلنے کے قابل بنا رہا ہے۔
وسلام
 

فرضی

محفلین
بہت خوب جناب ۔ تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ہمیں فونٹ کے ریلیز کا انتظار رہے گا۔
 
تقریباَ 35 فی صد مکمل ہے۔ طریقہ کار وہی ہے جو اللہ کے ترسیمے بنانے کا ہے۔ سب سے بڑا مرحلہ ان ترسیموں کی کرننگ کا ہے جس کا کام کافی ہے۔ آپ کا کام تو لگتا ہے کہ کافی حد تک مکمل لگتا ہے۔

میں نے وہ تمام ترسیمے جو ان فانٹس میں‌موجود ہیں کی انڈیکس فائیلز صدف کے سورس کے ساتھ شامل کردی تھیں۔ صدف یا تو 2 فونٹس کی مدد سے خوبصورت کیریکٹرز بناتا ہے اور صدف میں بھی ان نوری نستعلیق کے ترسیمی فونٹس کو بھی استعمال کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ آپ سورس کوڈ دیکھ کر چیک کرلیں۔ لیکن فونٹ اس میں وہی 256 کیریکٹر والا استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ کے کسی بھی کام آسکے تو استعمال کیجئے۔ میری مدد درکار ہو تو بتائیں۔ کود گو کہ 10 سال کے قریب پرانا ہے لیکن مکمل ہے۔ اس کو کمپائیل ہونا چاہئیے۔ اور رن (چلنا) بھی کرنا چاھئے، اس کے لیئے ایم ایس ڈویلپرز سٹوڈیو درکار ہوگا۔

والسلام۔
 
نبیل بھائی نہ صرف یہ لینکس میں کام کر رہا ہے بلکہ اڈوب (مشرق وسطیٰ ایپلیکیشن(ز میں بھی کام کر رہا ہے
اصل میں یہ لیگیچر بیسڈ ہے اس لئے ہر جگہ کام کر رہا ہے اس میں کوئی خاص پیچیدگی نہیں ہے۔
ٍفوٹو شاپ میں
CEUIT_Photoshop.jpg
 
سرور بھائی
آپ تو سینیئر آدمی ہیں مجھے تو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں ٹائپوگرافی میں۔ آپ کی مدد یقینا درکارہوگی۔
ایک سچ بتاؤں کہ مجھے صدف کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہے۔
والسلام
 

ابوشامل

محفلین
سولنگی صاحب! یہ تو کمال کا فونٹ ہے، بہت شاندار، اس کا شدت سے انتظار ہے، کیونکہ میں اسے لینکس پر استعمال کرنا چاہتا ہوں جہاں اس وقت کوئی نستعلیق فونٹ کام نہیں کرتا۔ امید ہے انتظار کی یہ گھڑیاں طویل نہیں ہوں گی
 

الف عین

لائبریرین
بس یہ فانٹ ریلیز ہو جائے تو مجھے یقین ہے کہ ساری اردو کی ویب سائٹس والے اردو نسخ ایشا ٹائپ جیسے بے کار فانٹ سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ لیکن کیا اس میں ان پیج کے نوری نستعلیق کے 87 فانٹس کے ترسیموں سے ہی کام لیا گیا ہے؟ تو یہ تو لائسینس کے مطابق نہیں ہونا چاہئے نا؟
 

ساجداقبال

محفلین
سولنگی صاحب، نستعلیق فونٹ‌اکثر بہت بھاری بھرکم ہوتے ہیں۔ کیا یہ فونٹ‌ پاک نستعلیق کے مقابلے میں تیز ہے؟ اور نسخ فونٹس کے رفتار کے مقابلے میں اسکی کارکردگی؟
 

دوست

محفلین
جناب لگے ہاتھوں اس کا اور پاک نستعلیق کا فرق بھی واضح کردیں تو میرے جیسے کم علم بھی اس کے بارے میں جان لیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
نبیل بھائی
یہ بھی آپ کو جلد بتائیں گے۔
یہ ”دوست“ یعنی شاکر بھائی کا فرمانا تھا، نبیل بھائی کا نہیں۔ ;)

ہم رفتار کی بابت اسلئے جاننا چاہ رہے ہیں کہ ویب پر اس کا استعمال ممکن ہوگا کہ نہیں۔ پاک نستعلیق گو نفیس نستعلیق کے مقابلے میں تیز تھا لیکن صفحہ کے بڑے ہو جانے پر وہ بھی کچھوے کی چال شروع کر دیتا۔ اس فونٹ میں کیا ویب پر اسکے اطلاق کو مدنظر رکھا گیا ہے؟ جیسا کہ اعجاز انکل اُمید کر رہے ہیں؟
 
Top