• نیک کام میں مشقت اٹھانا پڑتی ہے۔ لیکن مشقت بہرحال ختم ہو جاتی ہے اور نیکی باقی رہ جاتی ہےجو قبر میں بھی آپ کے ساتھ ہوتی ہے۔۔۔رمضان کریم۔ :)
    ذرا سی دیر کی لذت کے لیے گناہ میں نہیں پڑنا چاہیئے کہ لذت بہرحال ختم ہو جاتی ہے لیکن گناہ باقی رہ جاتا ہے اور قبر میں آپ کے ساتھ جاتا ہے۔
    تُو اس قدر مجھے اپنے قریب لگتا ہے ۔ تجھے الگ سے جو سوچوں ، عجیب لگتا ہے ۔۔۔
    اچھی بات کہنا خاموشی سے بہتر ہے اور خاموش رہنا بُری بات کہنے سے بہتر ہے۔۔۔ شعب الایمان۔
    جب تک تم مجھے پکارو گے اور مجھ سے مغفرت کی امید رکھو گے میں تمہیں معاف کرتا رہوں گا۔خواہ تمہارے گناہ آسمان کے کناروں تک پہنچ جائیں۔حدیث قدسی
    ہادیہ
    ہادیہ
    جب بھی دعا مانگتی ہوں یہ حدیث قدسی لازمی میری زبان پر ہوتی ہے دعا میں اس حدیث قدسی کے الفاظ پڑھنا عجیب لطف اور سکون دیتے ہیں انسان کا یقین ایمان بڑھ جاتا ہے پھر اللہ فرماتا ہے میرے بندے جیسا گمان مجھ سے رکھے گا ویسا ہی عطا کروں گا۔۔ ہم بخشش کی امید رکھیں گے تو اللہ معاف فرمانے والا۔۔ بے شک
    عبد الرحمٰن
    عبد الرحمٰن
    بےشک سبحان اللہ
    لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    کیا خوبصورت الفاظ ہیں!! سبحان اللہ!! بے شک اللہ تعالی بخشنے والا اور نہایت مہربان ہے۔
    محترمین۔ اگر میری طرف سے کبھی کسی کی فکری، قولی،عملی یا کسی بھی طرح کی حق تلفی ہوئی ہو تو میں معافی چاہتا ہوں۔ لوجہ اللہ معاف کر دیجیے۔۔۔
    اگر آپ کو باقاعدگی سے آقا علیہ الصلاۃ والسلام پر درود و سلام پڑھنے کی توفیق مل رہی ہے تو یقین کریں کہ آپ پر فضل فرمانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔۔۔
    جس میں ہو ترا ذکر وہی بزم ہے رنگیں ۔ جس میں ہو ترا نام وہی بات حسیں ہے ۔۔۔
    کہیں گے اور نبی " اذھبو الیٰ غیری " ۔ میرے حضور کے لب پر " انا لھا " ہو گا ۔۔۔
    اللّھم صل علیٰ سیدنا محمد طبّ القلوب و دوائھا ، و عافیۃ الابدان وشفائھا ، و نور الابصار و ضیائھا ، وعلیٰ آلہ واصحابہ وبارک وسلم۔۔۔
    وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌO إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌO ۔ بہت سے چہرے اس دن شگفتہ و تروتازہ ہوں گے، اور اپنے رب کے جمال کو تک رہے ہوں گے۔
    الف نظامی
    الف نظامی
    سبحان اللہ
    جاسمن
    جاسمن
    اللہ پیارا ہمیں بھی ان لوگوں میں شامل کرے۔ آمین!ثم آمین!
    اگر بخشے ، زہے قسمت ، نہ بخشے تو شکایت کیا ۔۔۔ سرِ تسلیم خم ہے جو مزاجِ یار میں آئے ۔۔۔
    محمداحمد
    محمداحمد
    خوبصورت!
    ایچ اے خان
    ایچ اے خان
    نہ بخشے؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟
    الشفاء
    الشفاء
    خان صاحب محترم ۔
    اللہ کی رحمت سے تو جنت ہی ملے گی
    اے کاش محلے میں جگہ اُن کے ملی ہو
    اب وہ شعر دوبارہ پڑھیں کہ کیا بخشے۔۔۔ :)
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top