حسان خان

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • "اے لالہ رُخ! میں تمہارے حُسنِ چہرہ کی جانب مائل ہو گیا ہوں۔۔۔ [خدا کرے کہ] تمہارا باغ و گُلستان کسی بھی وقت نہ مُرجھائے!" (یونس کریمی)
    "اے شاہِ حُسن و زیبائی! تم کو سپاہ کی کیا حاجت؟۔۔۔۔ دو عالَم کو غارت کرنے کے لیے تم کو [ایک] نگاہ کافی ہے۔" (عاصم بوسنیائی)
    "اے میرے دوست! چشمِ حقارت کے ساتھ نظر مت کرو۔۔۔ عاشقانِ خستہ حال کو بھی اللہ خَلق کرتا ہے۔" (محمود عبدالباقی 'باقی')
    "اے ساقیِ گُل چہرہ! ماہِ رمضان آ گیا۔۔۔ دلبر کے چہرے کا گُلزار کمزوری سے خزاں ہو گیا۔" (سید عظیم شیروانی)
    "جان خوب ہے، لیکن میں نہیں چاہتا کہ تم کو جان کہوں۔۔۔ میں چاہتا ہوں کہ جان سے [بھی] خوب تر کوئی چیز ہو تاکہ تم کو وہ کہوں۔" (ہِلالی جغتائی)
    "اے طبیب! زُلفِ دراز کے درد کو مجھ سے پوچھو۔۔۔ طویل شب کی بلا کو بیمار بہتر جانتا ہے۔" (نجاتی بیگ)
    فلک شیر
    فلک شیر
    مولانا! آج کل تو چھوٹے بالوں کا فیشن ہے :)
    "ہرچند کہ ماہِ رمضان ہے، تم اُس شرابِ عشق سے کہ جسے پی کر ہر [عاشقِ] خام پختہ ہو جاتا ہے، ایک جام لے آؤ۔" (حافظ شیرازی)
    "عشرتِ قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا" --- اے زرتُشت کے خدا! مجھے دریائے فارسیت میں فنا کر دو!
    تُرکی زبان کے بغیر ایران کی تاریخ نامکمل ہے۔۔۔ فارسی کے بغیر تُرکی زبان کی تاریخ نامکمل ہے۔
    الف نظامی
    الف نظامی
    اور "اردو "ان زبانوں کی تاریخ بیان کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔
    ایران کو اِثناعشری شیعہ کرنے والے صفوی شاہان اور اُن کے قِزِلباش مُرید و سپاہی فارسی نہیں، بلکہ تُرکی زبان بولتے تھے۔
    زبانِ فارسی میرے ادبی و ثقافتی تصوّرات و مفکورات کی اساس ہے۔ جب تک زندہ ہوں اِس زبان کی ترویج و تبلیغ کروں گا۔
    زیک
    زیک
    اور مرنے کے بعد؟
    الف نظامی
    الف نظامی
    شاد باش اے عشق خوش سودائے ما
    "گُذشتہ شب میرا مہمان وہ شاہِ جہاں افروز تھا۔۔۔ اُس کی آتشِ حُسن سے میری شب لیلۃ القدر اور میرا روز نوروز تھا۔" (احمد پاشا)
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top