حسان خان فروری 23، 2018 "اے دوستو! میری زبان پر ہر دم زبانِ فارسی کا ذکرِ لذّت آفریں ہے۔" (ضیاء محمد ضیاء)
حسان خان فروری 22، 2018 "میں زبانِ فارسی کی حدیثِ دل نشیں سے خاطرِ بے تاب کو تسکین دیتا ہوں۔" (ضیاء محمد ضیاء)
حسان خان فروری 20، 2018 "[اے آذربائجان!] دنیا میں کوئی بھی قُوّت تم کو مجھ سے جدا نہیں کر سکتی۔۔۔" (میر مہدی اعتماد 'ناطقی')
حسان خان فروری 13، 2018 "شرارِ آتشِ زردُشت در نِہادم بود" (میرزا غالب) - "آتشِ زرتُشت کا شرار میری فطرت میں تھا"
حسان خان فروری 12، 2018 ایران، تاجکستان، افغانستان، جمہوریۂ آذربائجان، تُرکیہ، اُزبکستان۔۔۔ مجھے سب سے بیشتر اِن ممالک کی زبانوں، ثقافتوں اور تاریخوں میں دلچسپی ہے۔
ایران، تاجکستان، افغانستان، جمہوریۂ آذربائجان، تُرکیہ، اُزبکستان۔۔۔ مجھے سب سے بیشتر اِن ممالک کی زبانوں، ثقافتوں اور تاریخوں میں دلچسپی ہے۔
حسان خان فروری 11، 2018 "جو شخص تم کو دیکھے اور عاشق نہ ہو جائے، وہ یا خر ہے یا سنگ ہے یا درخت ہے۔" (بہاءالدین محمد سلطان ولَد)
"جو شخص تم کو دیکھے اور عاشق نہ ہو جائے، وہ یا خر ہے یا سنگ ہے یا درخت ہے۔" (بہاءالدین محمد سلطان ولَد)
حسان خان فروری 9، 2018 "اگر 'قَوسی' تبریز کو بہشت کی بجائے اختیار کرے تو کیا ہوا؟۔۔۔ کہ اُس [شہر] کی خاکِ پاک سُرمۂ چشمِ اصفہان ہے۔" (قَوسی تبریزی)
"اگر 'قَوسی' تبریز کو بہشت کی بجائے اختیار کرے تو کیا ہوا؟۔۔۔ کہ اُس [شہر] کی خاکِ پاک سُرمۂ چشمِ اصفہان ہے۔" (قَوسی تبریزی)
حسان خان فروری 7، 2018 "[تمہیں] اجزائے [پراگندہ] کو عشق کے ذریعے جمع [و یکجا] کرنا لازم ہے، تاکہ تم سمرقند و دمشق کی طرح خوب ہو جاؤ۔" (مولانا رُومی)
"[تمہیں] اجزائے [پراگندہ] کو عشق کے ذریعے جمع [و یکجا] کرنا لازم ہے، تاکہ تم سمرقند و دمشق کی طرح خوب ہو جاؤ۔" (مولانا رُومی)
حسان خان جنوری 29، 2018 زبانِ فارسی میں جس شاعر، صائب تبریزی، نے سب سے بیشتر غزلیں کہی ہیں، اُس کی مادری زبان تُرکی تھی۔ سلام ہو صائب تبریزی پر!
زبانِ فارسی میں جس شاعر، صائب تبریزی، نے سب سے بیشتر غزلیں کہی ہیں، اُس کی مادری زبان تُرکی تھی۔ سلام ہو صائب تبریزی پر!
حسان خان جنوری 19، 2018 "شمعِ ایران گویمت، یا ماہِ تُوران خوانمت؟" [ناصر بُخارائی] --- "میں تمہیں ایران کی شمع کہوں، یا تُوران کا قمر پُکاروں؟"
"شمعِ ایران گویمت، یا ماہِ تُوران خوانمت؟" [ناصر بُخارائی] --- "میں تمہیں ایران کی شمع کہوں، یا تُوران کا قمر پُکاروں؟"
حسان خان جنوری 19، 2018 ایک ہزار تُرکی ابیات کے مفاہیم کو اُردو میں مُنتقل کرنے کا سنگِ میل عُبور ہو گیا ہے۔
حسان خان جنوری 11، 2018 "شہرِ بُخارا کی جانب سے جو بھی باد (ہوا) میری جانب آتی ہے، اُس سے گُل و مُشک و سَمَن کی خوشبو آتی ہے۔" [رُودکی سمرقندی]
"شہرِ بُخارا کی جانب سے جو بھی باد (ہوا) میری جانب آتی ہے، اُس سے گُل و مُشک و سَمَن کی خوشبو آتی ہے۔" [رُودکی سمرقندی]
حسان خان جنوری 10، 2018 "اے تأثیر! اپنے سُخن و کلام کی دُرُستی پر میری یہی دلیل کافی ہے کہ میں خاکِ پاکِ تبریز سے ہوں۔" [میرزا مُحسن تأثیر تبریزی]
"اے تأثیر! اپنے سُخن و کلام کی دُرُستی پر میری یہی دلیل کافی ہے کہ میں خاکِ پاکِ تبریز سے ہوں۔" [میرزا مُحسن تأثیر تبریزی]
حسان خان جنوری 10، 2018 "تم نے مُلکِ تحمُّل کو نابود کر دیا۔۔۔ اے [یارِ] کافر! تم ہلاکو خان ہو کیا؟" [عثمانی شاعر 'احمد ندیم']
"تم نے مُلکِ تحمُّل کو نابود کر دیا۔۔۔ اے [یارِ] کافر! تم ہلاکو خان ہو کیا؟" [عثمانی شاعر 'احمد ندیم']
حسان خان جنوری 4، 2018 "زمانے نے میرے دل کو زہرِ غمِ افلاک سے پُر کر دیا۔۔۔ اُس نے ایک جامِ شکستہ میں سات شیشے خالی کر دیے۔" [محمد فضولی بغدادی]
"زمانے نے میرے دل کو زہرِ غمِ افلاک سے پُر کر دیا۔۔۔ اُس نے ایک جامِ شکستہ میں سات شیشے خالی کر دیے۔" [محمد فضولی بغدادی]