حسان خان جنوری 3، 2018 ایک ایسی ایرانی ریاست کا مُتمنّی ہوں جس میں مولویوں اور استبدادِ شاہی کی بجائے جمہور اور زبان و ادبیات و ثقافت حاکم ہوں۔
ایک ایسی ایرانی ریاست کا مُتمنّی ہوں جس میں مولویوں اور استبدادِ شاہی کی بجائے جمہور اور زبان و ادبیات و ثقافت حاکم ہوں۔
حسان خان دسمبر 31، 2017 "اے بادِ صبا! بے نواؤں پر رحم کرو، [اور] وطن میں موجود آشناؤں تک میری عرض پہنچا دو۔" [آذربائجانی شاعر 'ذِکری اردَبیلی']
"اے بادِ صبا! بے نواؤں پر رحم کرو، [اور] وطن میں موجود آشناؤں تک میری عرض پہنچا دو۔" [آذربائجانی شاعر 'ذِکری اردَبیلی']
حسان خان دسمبر 28، 2017 "آزادگی قوم کی حیات کے تاج کا گوہر ہے۔۔۔ اے وائے! ہم نے کیسا گوہرِ یکتا فروخت کر دیا۔" [افغان فارسی شاعر 'خلیل اللہ خلیلی']
"آزادگی قوم کی حیات کے تاج کا گوہر ہے۔۔۔ اے وائے! ہم نے کیسا گوہرِ یکتا فروخت کر دیا۔" [افغان فارسی شاعر 'خلیل اللہ خلیلی']
حسان خان دسمبر 28، 2017 مسیحیان یسوع مسیح کو نجات دہندہ مانتے ہیں، اور میری نجات دہندہ زبانِ فارسی ہے۔۔۔۔ ہالے لُویا!
حسان خان دسمبر 22، 2017 "[اپنے] تمام درد کے باجود ہنوز مجھے امیدِ درماں ہے، کیونکہ شبانِ یلدا کا آخرکار ایک اختتام ہوتا ہے۔" [سعدی شیرازی]
"[اپنے] تمام درد کے باجود ہنوز مجھے امیدِ درماں ہے، کیونکہ شبانِ یلدا کا آخرکار ایک اختتام ہوتا ہے۔" [سعدی شیرازی]
حسان خان دسمبر 21، 2017 "شبِ یلدا کو ستارہ شناس و وقت شناس کیا جانیں؟۔۔۔ مُبتلائے غم سے پوچھو کہ شبیں کتنی ساعتوں کی ہیں۔" [عثمانی شاعر 'علاءالدین ثابِت بوسنیائی']
"شبِ یلدا کو ستارہ شناس و وقت شناس کیا جانیں؟۔۔۔ مُبتلائے غم سے پوچھو کہ شبیں کتنی ساعتوں کی ہیں۔" [عثمانی شاعر 'علاءالدین ثابِت بوسنیائی']
حسان خان دسمبر 21، 2017 فارسی ثقافت میں سال کی طویل ترین شب کو 'شبِ یلدا' کے نام سے جانا اور منایا جاتا ہے۔
حسان خان دسمبر 19، 2017 "اے میری آرزو و مراد کے برعکس گردش کرنے والے فلکِ کج مدار! اِس وقت تم کیا کرو گے کہ میرا دل نامُراد ہونا چاہتا ہے؟" [عثمانی شاعر 'حریری']
"اے میری آرزو و مراد کے برعکس گردش کرنے والے فلکِ کج مدار! اِس وقت تم کیا کرو گے کہ میرا دل نامُراد ہونا چاہتا ہے؟" [عثمانی شاعر 'حریری']
حسان خان دسمبر 16، 2017 کوئی چیز میرے دل سے سرزمینِ ماوراءالنہر و دیارِ آذربائجان کی محبّت نہیں نکال سکتی۔
حسان خان دسمبر 15، 2017 میرے پشتون پردادا کی زبان پشتو تھی، اِس لیے پشتو سیکھنے کی خواہش ایک مُدّت سے ہے۔
حسان خان دسمبر 15، 2017 اردو کو میں اِس لیے 'اپنی' زبان نہیں، بلکہ بیگانہ سمجھتا ہوں کیونکہ میری نظر میں یہ بھارت کی غلامی کی علامت ہے۔
اردو کو میں اِس لیے 'اپنی' زبان نہیں، بلکہ بیگانہ سمجھتا ہوں کیونکہ میری نظر میں یہ بھارت کی غلامی کی علامت ہے۔
حسان خان دسمبر 14، 2017 "ہم ہلاکت کا جام پی لیں گے، لیکن دشمنوں کے لیے ہرگز غلاموں کی مانند نہ ہوں گے" (فلسطینی قومی ترانے سے)
"ہم ہلاکت کا جام پی لیں گے، لیکن دشمنوں کے لیے ہرگز غلاموں کی مانند نہ ہوں گے" (فلسطینی قومی ترانے سے)