حسان خان نومبر 10، 2018 خداوند میرے ذریعے سے پاکستان میں آذربائجان سے عشق پھیلا رہا ہے اور پھیلاتا رہے گا۔
حسان خان نومبر 9، 2018 "شاعرانِ عجم کے دواوین حُسنِ معنی اور معارف کی کان ہیں۔" (عُثمانی شاعر 'یوسف نابی')
حسان خان نومبر 8، 2018 آذربائجان کی خاک سے اُبھر کر ادبیاتِ فارسی کے آفاق کو منوّر کرنے والے تین تابندہ ترین ستاروں کے نام: خاقانی شروانی، نظامی گنجوی، صائب تبریزی
آذربائجان کی خاک سے اُبھر کر ادبیاتِ فارسی کے آفاق کو منوّر کرنے والے تین تابندہ ترین ستاروں کے نام: خاقانی شروانی، نظامی گنجوی، صائب تبریزی
حسان خان نومبر 8، 2018 فارسی میں سب سے زیادہ غزلیں تُرکی بولنے والے ایک تُرک 'صائب تبریزی' نے کہی ہیں۔ سلام ہو اُن پر!
حسان خان نومبر 6، 2018 زبانِ اردو میری ذاتی و ثقافتی شناخت کا جُزء ہرگز نہیں ہے، بلکہ میری گردن پر غُلامی کا طوق ہے۔
حسان خان نومبر 5، 2018 مجھے اس چیز سے نفرت ہے کہ میں «دیارِ غیر» کی «زبانِ غیر» بولتا ہوں۔ ممکن ہوتا تو اس کو خود سے نوچ کر ہمیشہ کے لیے بحیرۂ عرب میں غرق کر دیتا۔
مجھے اس چیز سے نفرت ہے کہ میں «دیارِ غیر» کی «زبانِ غیر» بولتا ہوں۔ ممکن ہوتا تو اس کو خود سے نوچ کر ہمیشہ کے لیے بحیرۂ عرب میں غرق کر دیتا۔
حسان خان نومبر 4، 2018 فارسی کی ترویج کی میری کوشش، «دیارِ غیر» کے دیو کے خلاف میرا رُستَمانہ جہاد ہے۔
حسان خان نومبر 3، 2018 اردو بولتا ہوں، یہ حادثۂ ولادت کا جبر ہے۔۔۔ لیکن اردو کو «زبانِ خود» نہیں، بلکہ «زبانِ غیر» مانتا ہوں، ایسا کرنا میرے دائرۂ اختیار میں ہے۔
اردو بولتا ہوں، یہ حادثۂ ولادت کا جبر ہے۔۔۔ لیکن اردو کو «زبانِ خود» نہیں، بلکہ «زبانِ غیر» مانتا ہوں، ایسا کرنا میرے دائرۂ اختیار میں ہے۔
حسان خان اکتوبر 29، 2018 "اگر میں تمہاری خاکِ پا کو گوہرِ مقصود نہ جانوں تو اِس بحرِ حوادث میں میرا وُجود غائب ہو جائے!" (اُصولی)
"اگر میں تمہاری خاکِ پا کو گوہرِ مقصود نہ جانوں تو اِس بحرِ حوادث میں میرا وُجود غائب ہو جائے!" (اُصولی)
حسان خان اکتوبر 29، 2018 "میں سوزِ ہجراں سے جل رہا تھا۔۔۔ اے صوفی! تم نے آتشِ دوزخ کا ذکر کر کے صُحبت اور مجلس کو سرد کر دیا۔" (قارا چلَبی محی الدین محمد ہجری)
"میں سوزِ ہجراں سے جل رہا تھا۔۔۔ اے صوفی! تم نے آتشِ دوزخ کا ذکر کر کے صُحبت اور مجلس کو سرد کر دیا۔" (قارا چلَبی محی الدین محمد ہجری)
حسان خان اکتوبر 26، 2018 جو ثقافتی قُربت مجھ کو زبانِ فارسی کے ساتھ محسوس ہوتی ہے وہ کسی بھی دیگر زبان کے ساتھ قطعاً محسوس نہیں ہوتی۔
جو ثقافتی قُربت مجھ کو زبانِ فارسی کے ساتھ محسوس ہوتی ہے وہ کسی بھی دیگر زبان کے ساتھ قطعاً محسوس نہیں ہوتی۔
حسان خان اکتوبر 26، 2018 کثیر لسانی و کثیر ثقافتی 'پاکستانی' شناخت بہ خوشی قبول ہے، لیکن 'مہاجر' شناخت مجھے ہرگز قبول نہیں ہے۔
کثیر لسانی و کثیر ثقافتی 'پاکستانی' شناخت بہ خوشی قبول ہے، لیکن 'مہاجر' شناخت مجھے ہرگز قبول نہیں ہے۔
حسان خان اکتوبر 24، 2018 میں تا حال تقریباً ۸۰۰ فارسی و ترکی دواوینِ اشعار اور ۴۰۰ مثنویوں کے برقی نسخے جمع کر چکا ہوں۔ فارس-تُرک تمدّن کی شعری میراث بِسیار حجیم ہے۔
میں تا حال تقریباً ۸۰۰ فارسی و ترکی دواوینِ اشعار اور ۴۰۰ مثنویوں کے برقی نسخے جمع کر چکا ہوں۔ فارس-تُرک تمدّن کی شعری میراث بِسیار حجیم ہے۔