AlHakim Sajjad دسمبر 4، 2019 شکر ہے کہ موت سب کو آتی ہے ورنہ امیر تو اس بات کا مذاق بنا لیتے کہ وہ غریب تھا اس لئے مرگیا ۔۔۔۔۔
محمد عدنان اکبری نقیبی دسمبر 2، 2019 ہجوم دیکھ کے تنہائیوں سے دل نے کہا ٭ ہر ایک شخص ہے تنہا کہوں تو کس سے کہوں۔راحیلؔ فاروق
احمد محمد نومبر 19، 2019 ہمارے پیارے بڑے بھیّا! مؤرخہ 15 نومبر 2019 بوقت 1:06pm سے لاپتہ ہیں جو آخری دفعہ آورکزئی صاحب کی لڑی "میرے کلکس" میں پائے گئے۔ جن احباب کو ان کے بارے میں علم ہو وہ انہی کے کوائف نامہ پر فوری اطلاع فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔
ہمارے پیارے بڑے بھیّا! مؤرخہ 15 نومبر 2019 بوقت 1:06pm سے لاپتہ ہیں جو آخری دفعہ آورکزئی صاحب کی لڑی "میرے کلکس" میں پائے گئے۔ جن احباب کو ان کے بارے میں علم ہو وہ انہی کے کوائف نامہ پر فوری اطلاع فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔
محمد عدنان اکبری نقیبی نومبر 10، 2019 داد بیداد کی تفسیر نہیں اس کے سوا * ہنس کے سہتا ہوا میں اور ستاتا ہوا تُو۔عاطف ملک
محمد عدنان اکبری نقیبی نومبر 9، 2019 نثار تیری چہل پہل پہ ہزاروں عیدیں ربیع الاول * سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں.
محمد عدنان اکبری نقیبی نومبر 7، 2019 مرے حالات کو بس یوں سمجھ لو * پرندے پر شجر رکھا ہوا ہے . شجاع خاور
محمد عدنان اکبری نقیبی اکتوبر 19، 2019 بھیگی ہوئی پلکیں ہوں تو پھیلا ہوا دامن٭ مائل بہ کرم وہ ہوں تو پھر چاہیے کیا اور ۔ نعیم صدیقیؒ
محمد عدنان اکبری نقیبی اکتوبر 18، 2019 کچھ ایسے یقیں اُٹھ گیا اب اہلِ جہاں سے ٭ غیروں کا تو کیا خود پہ بھروسہ نہیں کرتے ۔ محسن احسان
محمد عدنان اکبری نقیبی اکتوبر 11، 2019 نہ اب وہ یادوں کا چڑھتا دریا نہ فرصتوں کی اداس برکھا ٭ یونہی ذرا سی کسک ہے دل میں جو زخم گہرا تھا بھر گیا وہ ۔ناصر کاظمی
نہ اب وہ یادوں کا چڑھتا دریا نہ فرصتوں کی اداس برکھا ٭ یونہی ذرا سی کسک ہے دل میں جو زخم گہرا تھا بھر گیا وہ ۔ناصر کاظمی
محمد عدنان اکبری نقیبی اکتوبر 5، 2019 غمِ خاص پر کبھی چُپ رہے ٭ کبھی رو دئیے غمِ عام پر ۔ منیر نیازی
محمد عدنان اکبری نقیبی اکتوبر 3، 2019 جہان بھر میں فقط ایک آرزو تھی مجھے ٭ وہ بار بار نہ کرتا تو اور کیا کرتا ۔عاطف بھائی
محمد عدنان اکبری نقیبی ستمبر 30، 2019 ہار کا امکاں بہت ہے زندگی کے کھیل میں ٭ جیتنا چاہے تو اپنا آپ داؤ پر لگا ۔ مشتاق عاجز
محمد عدنان اکبری نقیبی ستمبر 24، 2019 عشق ہے، دیوانگی ہے، یا نظر کا ہے فریب ٭ جس طرف دیکھوں وہی ہے، ماسوا کوئی نہیں ۔ عاطف ملک
محمد عدنان اکبری نقیبی ستمبر 17، 2019 سنگ اٹھانا تو بڑی بات ہے اب شہر کے لوگ ٭ آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے دیوانے کو ۔ احمد مشتاق
محمد عدنان اکبری نقیبی ستمبر 13، 2019 مرے شکستہ سے لفظوں میں جھانک کر دیکھو ٭ محبتوں کے ہزاروں جہانِ معنی ہیں ۔ ظہیر احمد ظہیر
محمد عدنان اکبری نقیبی ستمبر 11، 2019 نیند نے یہ پوچھا ہے میری گہری آنکھوں سے ٭ کیا بہت ضروری ہے محوِ خواب ہوجانا ۔انجیل صحیفہ
محمد عدنان اکبری نقیبی ستمبر 6، 2019 خشک پتوں کی طرح لوگ اڑے جاتے ہیں ٭ شہر بھی اب تو نظر آتا ہے جنگل کی طرح ۔کلیم عثمانی