نتائج تلاش

  1. خورشیداحمدخورشید

    پوشیدہ سبق

    سر کیفیات کے حوالے سے آپ کی بات درست ہے۔ لیکن حقیقت میں تینوں باتیں ایک مقام پر اکٹھی نہیں ہوسکتیں۔ میرا مطلب یہ تھا کہ دوسرے کے نقطہ نظر کو اپنےمحدود علم کی بنیاد پر رد کردینا درست نہیں۔ حتیٰ کہ آنکھوں دیکھی بات بھی موجودہ ماحول میں ہی درست ہوگی ہر جگہ اس کا اطلاق شاید درست نہ ہو۔
  2. خورشیداحمدخورشید

    پوشیدہ سبق

    میری قومی زبان اردو ہے۔آج گفتگو کرتے ہوئے میں نے غور کیا کہ گفتگو کے الفاظ کیا تھے۔ گفتگو زیادہ تر درج ذیل الفاظ پر مشتمل تھی۔ کمپیوٹر۔ موبائل۔ سیل فون۔ سِم۔ ٹیلی وژن۔ ڈرامہ۔ ہینڈ فری۔ ہیڈفون۔ کار۔ٹیلی فون۔ وٹس ایپ۔ گوگل۔ یوٹیوب۔ویورز۔لائیکس۔فیس بک۔کال۔مس کال۔لیپ ٹاپ۔ٹوئیٹر۔ویب سائیٹ۔ایپس۔پلے...
  3. خورشیداحمدخورشید

    نظم - (برسات)

    اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ: الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ ہے فلک پر یوں کالی گھٹا جیسے ہو اک حسینہ نے زلفوں کو بکھرا دیا یا آسماں پر ہے کالی گھٹا اس طرح اپسرا نے ہو زلفوں کو بکھرا دیا سرمئی بادلوں نے برستے ہوئے پھولوں، پودوں، درختوں کو...
  4. خورشیداحمدخورشید

    نظم (ایک گھر کی کہانی)

    سر اس بند کے بغیر بھی خیال مکمل ہے تو پھر اس کو نکال دیتا ہوں۔
  5. خورشیداحمدخورشید

    نظم (ایک گھر کی کہانی)

    سر الف عین صاحب! جہاں گرکا یہ استعمال کیسا ہے؟ چین اور شادمانی بھرا تھا جو گھر اب وہاں ہیں فقط بھوک، افلاس، ڈر اُس شکستہ سے گھر کا ہے وہ بھی مکیں وحشتوں میں گھِرا جِس کا ہر فرد ہے اُس نے غلبہ مکینوں پہ ہے پالیا مال و اسباب سب لوٹ کر کھا لیا بن کے سارے گھرانے کا وہ سربراہ کہہ رہا ہے مکینوں کا...
  6. خورشیداحمدخورشید

    نظم (ایک گھر کی کہانی)

    سر الف عین صاحب ! توجہ فرمانے کا شکریہ۔ واؤ کو قومے سے بد دیا ہے چین اور شادمانی بھرا تھا جو گھر اب وہاں ہیں فقط بھوک، افلاس، ڈر اُس شکستہ سے گھر کا ہے وہ بھی مکیں وحشتوں میں گھِرا جِس کا ہر فرد ہے جی سر ایسے ہی ہے۔ پہلے دو مصرعوں میں بیان کی گئی خاصیتوں (یعنی زبردستی کرنا، بے ایمانی کرکے...
  7. خورشیداحمدخورشید

    نظم (ایک گھر کی کہانی)

    اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ: الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ چین اور شادمانی بھرا تھا جو گھر اب وہاں ہیں فقط بھوک، افلاس و ڈر اُس شکستہ سے گھر کا ہے وہ بھی مکیں وحشتوں میں گھِرا جِس کا ہر فرد ہے اُس نے غلبہ مکینوں پہ ہے پالیا مال و اسباب سب...
  8. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2023-12-29)

    بھائی عبدالرؤوف صاحب آپ میرے بہی خواہوں میں سے ہیں ۔آپ کے ڈرنے والی بات سمجھ سے بالا تر ہے۔ بہرکیف قول کی سند پر میں بحث کرنے سے قاصر ہوں۔ اور اس بحث میں پڑنے کی بجائے کچھ آپ کا مشورہ مان کر اور کچھ اپنی تبدیلی کے بعد ڈسا ہے مُحسن کشوں نے تو اُس کو یاد آیا یہ قولِ صادق کہ اس کے شر سے بچو...
  9. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2023-12-29)

    سر اگر تھوڑی راہنمائی اور مل جائے تومزید کوشش کرتا ہوں۔ نقابِ چارہ گری پہن کر کیا ہے برباد سنگدل نے بھروسہ کرتا رہا میں جس پر ہے ضرب اُس نے مجھے لگائی یا بھروسہ کرتا رہا میں جس پر یہ ضرب بھی اُس نے ہے لگائی سر! حضرت علیّ کا قول ہے۔دشمنوں سے تو محتاط تھا لیکن قول یادنہ ہونے کی وجہ سے جن کا...
  10. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2023-12-29)

    سر الف عین صاحب! مزید کوشش کے بعد نظرثانی کی درخواست ہے۔ آپ کی ہدایت کے مطابق درست کردیا ہے ہمیں اذیت پسند محبوب کی محبت بھی راس آئی زہے مقدر کہ زندگی بھر رہی غموں سے ہی آشنائی تلخیوں کو دشمنوں سے بدل دیا ہے۔ دشمنوں سے نفرت میں چوٹ کھائی اور محبوب نے محبت سے لُوٹا۔ جہاں ستایا ہے دشمنوں نے...
  11. خورشیداحمدخورشید

    تاسف وارث بھائی اب ہم میں نہیں رہے

    انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے۔
  12. خورشیداحمدخورشید

    تاسف دعائے مغفرت کی درخواست

    انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ اللہ تعالیٰ آپکو اور تمام لواحقین کوصبر جمیل عطا فرمائے۔آپ کی والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین!
  13. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2023-12-29)

    محترم استاد جناب الف عین صاحب! آپ کے ارشادات سے راہنمائی لے کر دوبارہ کوشش کی ہے۔ نظر ثانی کی درخواست کے ساتھ حاضرِ خدمت ہے۔ ہمیں اذیت پسند محبوب کی محبت یوں راس آئی زہے مقدر کہ زندگی بھر رہی غموں سے ہی آشنائی جہاں ستایا ہے دشمنوں نے وہیں محبت نے غم دیے ہیں کسی نے محبوب بن کے لُوٹا کسی کی...
  14. خورشیداحمدخورشید

    برائے اصلاح: تمہی سےلے لیے ہیں اس نے رنگ کچھ اُدھار میں

    جناب مقبول صاحب! نئی تجویز مرا جو خستہ حال ہے یہ عشق کا جنون ہے جھلک اُسی کی ہے مرے لباسِ تار تار میں یا اُسی کی ہے جھلک مرے لباسِ تار تار میں
  15. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2023-12-29)

    اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ: الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ رہی چمن میں خزاں ہمیشہ بہار ہم کو نہ راس آئی خوشی نے ہم سے نہ رشتہ جوڑا رہی غموں سے ہی آشنائی جہاں ستایا ہے تلخیوں نے وہیں محبت نے غم دیے ہیں کسی نے محبوب بن کے لُوٹا کسی کی نفرت سے...
  16. خورشیداحمدخورشید

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    ساقی مجھے شراب کی تہمت نہیں پسند مجھ کو تری نگاہ کا الزام چاہیئے الزام
  17. خورشیداحمدخورشید

    سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

    مِس کال دے کے ہم کو مس کال کر رہی ہیں اب گھر سے بھاگنا بھی بے کار ہے ہمارا جو فُون تھا سہولت اب ہے وبالِ جاں وہ اک پل سکوں سے جینا دشوار ہے ہمارا
  18. خورشیداحمدخورشید

    برائے اصلاح: تمہی سےلے لیے ہیں اس نے رنگ کچھ اُدھار میں

    بھائی مقبول صاحب! ایک تجویز ہے۔ مرا جو خستہ حال ہے ، یہ عکس ہے سماج کا جھلک رہا ہے جو مرے لباس تار تار میں
  19. خورشیداحمدخورشید

    سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

    استادِ محترم کشتِ زعفران کے لیے ایک کوشش۔ سر دبانے آ رہی ہو خرچ گِنواتے ہوئے اس طرح جو دردِ ہے وہ اور بھی بڑھ جائے گا نرم گورے ہاتھ ہی کافی نہیں ہیں جانِ من سر دبانا اک ہنر ہے سیکھنے سے آئے گا
  20. خورشیداحمدخورشید

    غزل --- (2023-12-08)

    آپی! یہی خوبی اور خوبصورتی اصلاح کے لیے ضروری ہے۔
Top