نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    مزید یہ کہ اگر سیمی فائنل میں پہنچ کر پاکستانی ٹیم نے اپنی عزت انڈیا کے ہاتھوں ایک بار پھر گنوانی ہے تو بہتر ہے کہ سیمی فائنل میں نہ پہنچیں! :)
  2. محمد وارث

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    اس سے بہتر نہیں ہے کہ بہتر ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے، اور یہ سب مانیں گے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی کارکردگی پاکستانی ٹیم سے بہتر رہی ہے!
  3. محمد وارث

    ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

    شاہ جی، ان حسرتوں سے کہہ دہ کہیں اور جا بسیں (شتر گربہ کے لیے معذرت لیکن مصرع ایسے ہی ہے)! :)
  4. محمد وارث

    انا للہ و انا الیہ راجعون

    انا للہ و انا الیہ راجعون
  5. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    کتاب تو یہ سید ذوالفقار علی بخاری ہی کی ہے لیکن اس کتاب پر تصویر ان کے بڑے بھائی سید احمد شاہ بخاری المعروف پطرس بخاری کی ہے۔ یہ شاید کسی نے گوگل سے لے کر کتاب شائع کر دی ہے۔ ذوالفقار بخاری کی اصل تصویر یہ ہے:
  6. محمد وارث

    ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

    ہائے ہائے کیا ظلم ہے کہ مونگ پھلی کی باتیں ہو رہی ہیں اور تصویریں لگائی جا رہی ہیں اور میں کھا نہیں سکتا۔ دو تین سال پہلے تک بہت کھایا کرتا تھا، پھر بیوی نے مستقل پابندی لگا دی یہ کہہ کر کہ اس سے تمھیں کھانسی زیادہ آتی ہے، ایک دانہ تک چکھنے نہیں دیتی۔ ظالم بیویوں سے اللہ سمجھے! :)
  7. محمد وارث

    دو سنگی

    بہت خوب فلک شیر صاب، کمال علامتی نظم اے، لاجواب!
  8. محمد وارث

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    پاکستانی ٹیم کئی دنوں تک چوتھے نمبر پر تھی اب کھسکتے کھسکتے ساتویں پر پہنچ گئے ہیں، باٹم سے تو خیر ابھی تک بلند ہی ہیں۔
  9. محمد وارث

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    درست فرما رہے ہیں، ان سے 370 کا ٹارگٹ چیز کرنے کی امید رکھی جا سکتی ہے تو 270 کو ڈیفنڈ کرنے کی امید بھی رکھنی چاہیئے!
  10. محمد وارث

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    تین تو گئے، بس پیچھے سو رہ گئے، وہ بھی ہو ہی جائیں گے! :)
  11. محمد وارث

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی پچز اب ایسی ہی بنتی ہیں، سبھی بیٹنگ ایکشن پسند کرتے ہیں۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ پورے میچ میں ایک ہی پچ ہی ہوتی ہے، ایک اننگز کے بعد وہ پچ بدل تو نہیں دیتے سو دونوں ٹیموں کے لیے ایک جیسا ہی ماحول ہوتا ہے جو اچھا کھیل کر میدان مار لے!
  12. محمد وارث

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    12 اوورز میں 69 پر 2 آؤٹ ہیں اور سری لنکا والے اس وقت ٹھیک حکمت عملی سے کھیل رہے ہیں اور جلد از جلد میچ جیت کر اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وہ اگر یہ میچ 30، 32 اوورز تک جیت لیتے ہیں تو پاکستان سے پانچویں پوزیشن چھین لیں گے۔
  13. محمد وارث

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ پاکستان کی ابھی تک کی پرفارمنس میں چیمپئن یا فائنلسٹ والی کوئی جھلک، کوئی ایک آدھ بھی نظر نہیں آئی۔ دوسری طرف، انڈیا، ساؤتھ افریقہ، نیوزی لیند اور اب آسٹریلیا جس طرح کھیل رہے ہیں وہ قابلِ صد آفرین ہے۔
  14. محمد وارث

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    آسٹریلیا والوں کے دل میں زیادہ اچھے جذبات پیدا ہو رہے ہونگے کہ چوتھی پوزیشن کے لیے اس وقت وہ تگڑے امیدوار ہیں اور انگلینڈ آج ہار گیا تو میدان کافی صاف ہوجائے گا۔
  15. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    کل ہونے والے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ورلڈ کپ میچ کی ایک ممکنہ تصویر کشی! :)
  16. محمد وارث

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    آسٹریلیا نے کل بڑے مارجن سے جیت کر اپنا نیٹ رن ریٹ کافی بہتر کر لیا ہے اور یہ پاکستان کے لیے اچھا شگون نہیں ہے۔ انگلیند بھی آج سری لنکا کے خلاف اس قسم کی کوشش کرے گا۔
  17. محمد وارث

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    انڈیا، ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں نو میں سے پانچ پانچ میچز کے بعد سیمی فائنل کے لیے اپنے آپ کو ایک طرح سے کوالیفائی کروا چکی ہیں۔ چوتھی پوزیشن کا رولا ہے، آسڑیلیا ہے۔ انگلینڈ بے شک اس وقت نیچے ہے لیکن وہ ایک بھر پور کوشش ضرور کریں گے۔ اور اس جمعے تک ایک کم پچیس کروڑ دعاؤں کے ساتھ...
  18. محمد وارث

    دماغ لڑائیے ۔۔۔۔ تبصرہ لڑی

    اپنی بیوقوفی کا جو سنجیدگی سے سوچنا شروع کر دیا۔ ویسے مراسلہ چڑچڑے پن میں لکھا ہے لیکن مراسلہ بذاتِ خود چڑچڑا نہیں ہے، چاہے تو پھر پڑھ لیں!
  19. محمد وارث

    دماغ لڑائیے ۔۔۔۔ تبصرہ لڑی

    اور ایک اور معذرت کر لوں کہ یہ مراسلہ چڑچڑے پن میں لکھا ہے ورنہ میں جانتا ہوں کہ بس گپ شپ ہی ہو رہی ہے۔ وہ دراصل میں واقعی کسی ایسی چیز کے بارے میں سوچنا شروع ہو گیا تھا جس کو دھو دھا کر زندہ کھایا جاتا ہے، کافی دیر سوچتا رہا پھر جب علم ہوا کہ ہاتھ ہو گیا تو بس۔۔۔ اللہ اللہ۔ :)
  20. محمد وارث

    دماغ لڑائیے ۔۔۔۔ تبصرہ لڑی

    مجھے لگتا ہے یہ سوالات کسی عامیانہ سی سوال جواب والی کتاب سے کاپی ہو رہے ہیں۔ اسی سوال کو لے لیں، اس میں کئی مغالطے ہیں: -سوال کا ایک مطلب یہ بھی نکل سکتا ہے کہ کوئی چیز ہے جس کو زندہ کھانے سے پہلے صاف کیا جاتا ہے؟ -پھر یہ کہ سوال یونیورسل ٹھرتھ ہے یعنی ہر حالت پر پورا اترے گا لیکن جواب سے ظاہر...
Top