شاہ جی ،محفل پر آپ کی تشریف آوری میں تجدید پر دلی مسرت ہے، ہدیۂ شکر گزاری قبول فرمائیں۔
امید ہے آپ نے جناب@زہیر عبّاس کا کیا ہوا ’ناممکن کی طبیعات‘ کے ترجمہ پڑھ لیا ہوگا ۔ اگر نہیں، تو سعد میاں سے سوالات کرنے سے پیشتر یہ دھاگہ ملاحظہ کر لیں...
دیر آید، درست آید! سعد جی۔
آپ نے انتہائی پُر مغز، جامع اور مناسب جوابات دئیے ہیں جو آپ کی شخصیت کو مزید اُجاگر کرتے ہیں۔ اللہ پاک آپ کو زندگی میں کامرانیوں سے نوازے۔
یہاں پر اگر ہم سوالات پوچھنے والے (زبیر مرزا)کی ستائش نہ کریں تو ناانصافی ہوگی، جنہوں نے آپ کی شخصیت کی جستجو پر مبنی اتنے...
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک!
یہاں تو سال دو سال میں ہی محفل کے اکثربڑے جید ارکان، جن کے پُر مغز مراسلات سے محفل میں رونق رہا کرتی تھی، غائب ہو چکے ہیں۔ اتنے سال کون کسے یاد رکھے گا، صاحب!
اہل برصغیر کے فارسی اور اردو داںطبقے کے لئتے قابل فخر۔ شراکت کا شکریہ، عزیزم۔
آپ کے مراسلے کا دوسرا پیراگراف محل نظر ہے۔شاید یہ مرور زمانہ کے اثرات ہیں کہ شبلی جیسے نابغے ایک صدی کے بعد ہی فراموش کر دئیے جاتے ہیں۔
بالکل درست۔ اگرچہ یہ ایک بے حد دلچسپ زمرہ ہے ۔محفل میں نہایت اچھے اور تجربہ کارفوٹو گرافر موجود ہیں اور ایک زمانہ تھا ، کہ محفل کے صفحات پر ان کی دلفریب کاوشوں کا اظہار اکثر ہوتا تھا۔ جنہیں دیکھ کر دل سے بے ساختہ تعریف نکل جاتی تھی اور جو یقینآ تصویر کاری کے مقابلوں میں رکھے جانے کے قابل...
بہت اعلی کاوش، شاہ جی۔ بہت عمدہ خیالات کو منظوم کیا ہے آپ نے۔ جزاک اللہ!
دوربیں سے یہ خلاؤں کو کنگھالے، اس پر
'نوری سالوں' سے پرے ہوتے وہ منظر جاگے !!
درست لفظ ’کھنگالے‘ ہے۔ براہ مہربانی تدوین کر لیں۔