نتائج تلاش

  1. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آدمی نیست که عاشق نشود وقتِ بهار هر گیاهی که به نوروز نجنبد حطب است (سعدی شیرازی) وہ آدمی نہیں ہے جو بہار کے وقت عاشق نہ ہو۔ہر وہ گیاہ (گھاس) جو نوروز میں نہ ہلے، وہ درحقیقت ہیزم (ایندھن) ہے۔
  2. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) یک روز به اتفاق صحرا من و تو از شهر برون شویم تنها من و تو دانی که من و تو کی به‌هم خوش باشیم؟ آن‌وقت که کس نباشد الا من و تو (سعدی شیرازی) ایک روز اتفاق سے صحرا میں مَیں اور تم ہوں، شہر سے باہر میں اور تم تنہا ہوں۔ تم جانتے ہو کہ میں اور تم باہم کب خوش ہوتے ہیں؟اُس وقت جب کوئی نہ ہو...
  3. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    انٹرنیٹ پر تو شعراء سے منسوب بہت سا الحاقی کلام مل جاتا ہے۔ گنجور پر صائب کا ایسا کوئی شعر مجھے نہیں ملا۔ جبکہ مولانا حسرت کی وہ پوری غزل میری درج کردہ ویبسائٹ پر موجود ہے، جس میں یہ شعر موجود ہے۔
  4. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اس ویبسائٹ کے مطابق، یہ شعر صائب یا بیدل کا نہیں بلکہ افغانستانی شاعر مولانا حسرت کا ہے، جس کا آخری مصرع یوں ہے: که ناکس کس نمی‌گردد از این بالا جهیدن‌ها
  5. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگر داری دلِ سختی ، محبت نرم می‌سازد نهنگِ عشق در دم می‌گدازد استخوان‌ها را (حزین لاهیجی) اگر تو کوئی سخت دل رکھتا ہے تو محبت اسے نرم کر دیتا ہے۔ عشق کا نہنگ (مگرمچھ) بَیَک دم استخوانوں (ہڈیوں) کو پگھلا دیتا ہے۔
  6. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر کسی مَی نخرد، غم مخور! ای باده‌فروش این متاعی‌ست که چون کهنه شود، بیش‌بهاست (غنی کشمیری) اے مَےفروش! اگر کوئی (تجھ سے) شراب نہیں خریدتا تو غم مت کر! یہ (شراب) وہ متاع ہے کہ جب یہ پرانی ہوجائے تو گراں بہا ہوجاتی ہے۔
  7. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نهان شد شمع در فانوس و بی‌تاب است پروانه به تقریبی دکانِ خویش خوبان گرم می‌سازند (غنی کشمیری) شمع (معشوق) فانوس میں نہاں ہوگئی اور پروانہ (عاشق) بےتاب ہے۔ خوباں ایک ہی تقریب میں اپنی دکان گرم (یعنی پُر رونق) کرتے ہیں۔ ضعیفند آن‌چنان دل‌بستگانِ چشمِ بیمارش که چون مژگان اگر خیزند از پا باز...
  8. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    همچو آتش روشن از من بود شمعِ هر مزار من که مردم کس چراغی بر سرِ خاکم نسوخت (غنی کشمیری) آتش کی مانند مجھ سے ہر مزار کی شمع روشن تھی۔جب میں مرگیا، کسی نے بھی میری خاک پر چراغ نہیں جلایا۔
  9. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بسیار خوب۔ سپاسِ بےکراں! اس کے لئے شمسِ مشرقی کا دیوان ڈھونڈنا پڑے گا۔ انٹرنیٹ پر کاپی رائٹ کی صورت میں دیوانِ شمسِ مشرقی مل نہیں رہا۔ اگر ملا تو ضرور اشتراک گذاری کروں گا۔
  10. اریب آغا ناشناس

    محفل کے جِن بھوت

    بےکِراں سپاس آپ کو کہ مجھ ناچیز کو یاد فرمایا۔ میں طالبِ علم زیادہ لکھنے کے بجائے زیادہ پڑھنے کو ترجیح دیتا ہوں۔
  11. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رسد به گوشِ من آواز هر دم از لبِ گور بیا که خاک ز شوقِ تو چشم در راه است (غنی کشمیری) میرے گوش (کان) میں ہر لمحے لبِ گور (قبر کے کنارے) سے آواز آتی ہے کہ آ جا! کہ خاک (مٹی) تیرے عشق کی وجہ سے چشم بہ راہ ہے۔
  12. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جی بالکل، یہ بھی غلط منسوب ہے۔ جامی، رومی، سعدی اور حافظ وغیرہ سے ایسے بہت سے الحاقی اشعار منسوب ہیں ۔ اسی طرح سعدی سے بھی چند مشہور اشعار منسوب ہیں، جیسے در جوانی توبہ کردن شیوہء پیغمبری است، پھر اسی طرح سعدیا شیرازیا پندے مدہ کم زاد را وغیرہ وغیرہ
  13. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مولوی رومی کے مستند کلام میں یہ شعر موجود نہیں۔ الحاقی شعر ہے۔
  14. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غافل ز دل مشو که غنیمت شمرده‌اند اهلِ نظر مطالعه‌یِ این رساله را (میر تقی میر) دل سے غافل مت ہو کہ غنیمت شمار کیا ہے اہلِ نظر نے اس رسالے کے مطالعے کو۔ مترجم: افضال احمد سید کتاب: دیوانِ میر (فارسی) مع اردو ترجمہ
  15. اریب آغا ناشناس

    اردو کے مخصوص الفاظ

    کلاسیکی فارسی اور تاجیکستان و افغانستان کے فارسی لہجوں کے مصوتے (vowels) اردو کے مصوتوں سے ہی مشابہ ہیں۔ یہ صرف تہرانی لہجے کا تفرد ہے جس میں ہائے مجہول اور یائے مجہول کو معروف پڑھا جاتا ہے (اور موجودہ دور میں ایران کی پیش رفتہ حیثیت کی وجہ سے اسی کی زیادہ تدریس کی جاتی ہے، جس سے مجھے سخت...
  16. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تنهاتر از آن لک لکِ پیرم امشب وامانده و زخمی و اسیرم امشب دیگر بروید, راحتم بگذارید تا سر بگذارم و بمیرم امشب (بیژن ارژن) میں اِمشَب (آج رات) بوڑھے کی اُس لَک لَک (بےہودہ باتوں) سے زیادہ تنہا ہوں۔ میں امشب حیران و سرگرداں، زخمی اور اسیر ہوں۔ پس ، تم سب جاوّ اور مجھے آرام کرنے دو تاکہ میں سر...
  17. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    محمد وارث صاحب کے نزدیک اس شعر کے شاعر افتخار دولت آبادی ہیں۔
  18. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زمامِ کشتیِ دل تا کسی نداده به عشقت خبر ز جنبش ِدریایِ اضطراب ندارد (محتشم کاشانی) جب تک کوئی اپنے دل کی کشتی کا زمام تیرے عشق کو نہ دے، اسے اضطراب کے سمندر کی جنبش کی خبر نہیں ہوتی۔
  19. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دهر ناامن چنان گشته که چون مردمِ چشم تا درِ خانه نبندم نبرد خواب مرا (غنی کشمیری) زمانہ ایسا ناامن ہوگیا ہے کہ مردمِ چشم ( آنکھ کی پُتلی) کی مانند جب تک میں گھر کا دروازہ بند نا کروں، مجھے نیند نہیں آتی۔ دفع شد وسواسِ خاطر از نمازِ باحضور ما بدستِ بسته وا کردیم قفلِ بسته را (غنی کشمیری) دل کے...
  20. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دلِ مایوس را تسکین به مردن می‌توان دادن چه امید است آخر خضر، ادریس و مسیحا را (مرزا غالب دهلوی) دلِ مایوس کو مرجانے ہی سے تسکین دی جاسکتی ہے۔ سوچتا ہوں کہ آخر خضر، ادریس اور مسیحا کس امید پر بیٹھتے ہیں۔ان کی زندگی جاویدانی ہے، کبھی مایوس ہوئے تو کیا کریں گے۔موت تو آنے کی نہیں۔ مترجم و شارح...
Top