نتائج تلاش

  1. اریب آغا ناشناس

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    مولانا ابوالکلام آزاد کی فارسی‌دوستی: امروز مولانا ابوالکلام آزاد کے روزِ درگذشت کے موقع پر ان کی فارسی زبان و ادبیات کے لئے علاقہ مندی کے حوالے سے ایک مقالے کا خلاصہ چند سطور میں ذکر کرتا چلوں۔ یہ مقالہ مجلہٗ قندِ پارسی میں شائع ہے، جس کا پیوند (لنک) آخر میں مذکور ہے۔ مقالے کی فراہم‌آوری کے...
  2. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صوفی غلام مصطفی تبسم نے اس کی یہ شرح لکھی ہے: میں وہ نہیں کہ مجھے اب کوئی فریب دے سکے۔لیکن میں اپنے محبوب کو محض اس لئے یہ غلط احساس دلاتا ہوں کہ میں فریب کھا سکتا ہوں کہ اس خیال سے شائد وہ مجھے فریب دینے پر آمادہ ہوجائے۔ مقصود یہ ہے کہ میں اب حسن کے کسی فریب میں نہیں آسکتا۔ لیکن فریب کھانے...
  3. اریب آغا ناشناس

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اردو كی مشہور كتاب "آبِ حیات" كے مصنف محمد حسین آزاد اپنی كتاب "سخن‌دانِ فارس" میں ایک جگہ فارسی نثر كے تناظر میں اس دور كے متعلق لكھتے ہیں جب نثرِ مسجع كے پردے میں صنائع و بدائع ، واژہ‌آرائی اور زیبائشِ کلام پر بہت زور دیا جانے لگا جس کی وجہ سے مطالبِ بیان غیر واضح بلکہ بعض اوقات نفہمیدنی...
  4. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ای دوست دستِ حافظ تعویذِ چشم‌زخم است یا رب ببینم آن را در گردنت حمایل (حافظ شیرازی) اے دوست! حافظ کا ہاتھ نظرِ بد کا تعویذ ہے۔ یارب! میں اس (ہاتھ) کو تیری (یعنی دوست کی) گردن میں آویزاں دیکھتا ہوں۔
  5. اریب آغا ناشناس

    اردو کے مخصوص الفاظ

    زناٹے دار بھی شاید ایسا ہی لفظ ہو۔
  6. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چه محوِ ناخدا گردیده‌ای، ای از خدا غافل؟ ندارد این سفر بادِ مرادی غیر ِ یاربها (صائب تبریزی) اے خدا سے غافل ! تو ناخدا (ملاح) میں کیا محو پڑا ہے؟ یہ سفر بجز یارب کی صدائیں کرنے کے، کوئی بادِ موافق نہیں رکھتا۔
  7. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ز بی‌دردان علاجِ دردِ خود جستن به آن مانَد که خار از پا برون آرد کسی با نیشِ عقرب‌ها (صائب تبریزی) بےدرد لوگوں سے خود کے درد کا علاج ڈھونڈنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی اپنے پاؤں سے کژدم (بچھو) کے نیش (ڈنگ) کے ذریعے سے کانٹا نکال رہا ہو۔
  8. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ماییم و ذوق سجده، چه مسجد چه بت‌کده؟ در عشق نیست کفر ز ایمان شناختن (مرزا غالب دهلوی) ہم ہیں اور ذوقِ سجدہ، کیا مسجد اور کیا بت‌کدہ ؟عشق میں کفر اور ایمان کے درمیان پہچاننا (یا تفاوت تلاش کرنا ممکن) نہیں ہے۔
  9. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر گدایِ درِ می‌خانه شدم، عیب مکن که بر آن در همه شاهان چو گدا می‌بینم (امیر علی شیر نوایی ٰفانی) اگر میں مےخانے کے دروازے کا گدا ہوگیا ہوں، عیب مت نکال کیونکہ اُس دروازے پر سارے پادشاہوں کو گداوٗں کی مانند دیکھتا ہوں۔
  10. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اسرارِ خدا را مجو که هم راز است این بین قدرتِ پاکِ او که در باز است این در بارگهش عقل همه عقال است از عجز بِرّس به او که اعجاز است این (علامه عنایت الله مشرقی) خدا کے اسرار مت ڈھونڈ کہ یہ بھی راز ہے۔ اس کی قدرتِ پاک دیکھو کہ یہ دروازہ وا (کُھلا) ہے۔اس کی بارگاہ میں عقل لنگ (لنگڑی) ہے۔ عُجز کے...
  11. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پایین رَوَدَم اشک و به بالا رّوّد آهم رحمی نکنی چرخ! برین حالِ تباهم ای وای! گّرّت سرد نشد دل که شبِ وصل ما گرمِ دعاییم که کن روز سیاهم (علامه عنایت الله مشرقی) میرے اشک نیچے گررہے ہیں اور میری آہ اوپر جا رہی ہے۔ اے آسمان! میری اس تباہ‌حالی پر کوئی رحم نہیں کرتے۔ اے افسوس! اگر تیرا دل (اس بات...
  12. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عمرها در کعبه و بت‌خانه می‌نالد حیات تا ز بزمِ عشق یک دانایِ راز آید برون (علامه اقبالِ لاهوری) زندگی مدتِ دراز تک کعبہ و بت‌خانہ میں گریہ و زاری کرتی رہی ہے۔ تب جا کر بزمِ عشق سے ایک دانائے راز باہر نکلتا ہے۔
  13. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یاربّ به‌جز تو کس خریدارم نیست در بنده‌نوازیِ تو گفتارم نیست پیشت چو سبک شوم گران می‌ارزم یعنی که ز عریانیِ خود عارم نیست (علامه عنایت الله مشرقی) یارب! تیرے بجز میرا کوئی خریدار نہیں ہے۔تیری بندہ‌نوازی میں مجھے کوئی کلام نہیں ہے۔تیرے حضور میں اگر میں بےقیمت و بےوزن ہوجاوٗں تو (درحقیقت) میں...
  14. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نشان‌دہی کرنے کا شکریہ وارث بھائی۔ بالکل، یہاں آباد ہی لکھا ہوا تھا، جسے سو ءِ تفاہم سے میں نے آزاد لکھ دیا
  15. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آن‌ها که سبق ز شمع آموخته‌اند خود سوخته و بزم برافروخته‌اند وین شمع‌رخان ز گرمیِ رونقِ حسن افروخته خود را و مرا سوخته‌اند (علامه عنایت الله مشرقی) وہ لوگ، جنہوں نے شمع سے سبق سیکھا ہے، خود جل گئے اور بزم کو روشن کرگئے۔ اور ان شمع‌رخوں (معشوقوں) نے گرمیِ رونقِ حُسن سے خود کو روشن کیا اور مجھے...
  16. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    برصغیرِ پاک و ہند میں تحریکِ خاکسار کے بنیان‌گذار علامہ عنایت اللہ مشرقی بھی اوائلِ جوانی میں فارسی میں شعرسرائی کرتے تھے۔ ان کی کتاب ’’خریطہ‘‘ ان کے فارسی اشعار پر مشتمل ہیں۔ذیل کی فارسی رباعی انہوں نے ۱۹۰۲ میں لکھی تھی۔ ای آنکه به‌یادِ تو از یاد شدیم در خانه‌یِ زنجیرِ تو آزاد شدیم به هوایِ...
  17. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عقل پرسید که دشوارتر از کشتن چیست عشق فرمود فراق از همه دشوارتر است (فروغی بسطامی) عقل نے پوچھا کہ قتل کرنے سے دشوار تر کیا ہے؟ عشق نے فرمایا کہ جدائی سب چیزوں سے زیادہ دشوار ہے۔
  18. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آویختن با کسے=کسی کے ساتھ دست و گریبان ہونا، جنگ کرنا۔
  19. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    همه از دستِ غیر ناله کنند سعدی از دستِ خویشتن فریاد (سعدی شیرازی) سب لوگ کسی اور کے ہاتھوں نالہ کرتے ہیں۔ سعدی اپنے ہاتھوں فریاد کرتا ہے۔
  20. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    درست ترجمہ: اگر تمہارے باطن میں کوئی خلوت اور کوئی انجمن موجود ہو
Top