نتائج تلاش

  1. شاہد شاہنواز

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    اگر اس سمت میں مزید پوسٹس سامنے آئیں تو کہیں لڑی کا نام تبدیل کرکے آپ کیا لکھ رہے ہیں؟ نہ کرنا پڑ جائے ۔۔۔
  2. شاہد شاہنواز

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    عمران سیریز پر لکھنے کا ارادہ تو چھوڑ دیا۔۔۔ آج کل ایک اور آئیڈیا پر غور جاری ہے ۔۔۔ کاشف زبیر کی جلیل سیریز ۔۔۔ اس پر میرے خیال میں جواں سال کاشف زبیر کے انتقال کے بعد کسی اور مصنف نے قلم نہیں اٹھایا، اس سے قبل کچھ تکنیکی چیزیں سیکھنی اور سمجھنی ہیں۔ عمرا ن سیریز میں اچھا خاصا کام ہوچکا اور اگر...
  3. شاہد شاہنواز

    برائے اصلاح: یہ نہیں، کوئی بھی خودسر نہیں دیکھا ہم نے

    برائے اصلاح، بخدمت الف عین ارشد رشید محمد احسن سمیع راحلؔ اور دیگر دوست احباب ۔۔۔ ہوسکتا ہے ایک آدھ شعر کی تقطیع کا مسئلہ ہو، اس پر بھی ایک نظر۔ یہ نہیں ،کوئی بھی خود سر نہیں دیکھا ہم نے ہاں، مگر تیرے برابر نہیں دیکھا ہم نے جان لی اس نے کچھ ایسے کہ پتہ تک نہ چلا یار کے ہاتھ میں خنجر نہیں...
  4. شاہد شاہنواز

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    عمران سیریز کے لکھاری کم و بیش 200 سے 250 ہوں گے، اگر میں غلط نہیں ہوں۔ یہ مجھے اس وقت پتہ چلا جب میں نے سوچا کہ عمران سیریز کا ایک ناول میں بھی لکھ دیتا ہوں۔ سوچا پہلے پتہ تو کروں کہ ابنِ صفی کے بعد اس پر کتنا کام ہوا؟ تو پتہ چلا کہ اتنا کام ہوا ہے ۔۔۔ اتنا کام ہوا ہے ۔۔۔ اتنا کام ہوا ہے ۔۔۔...
  5. شاہد شاہنواز

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    کوشش تو جاری و ساری ہے ، لیکن یاد کچھ نہیں رہتا، نہ دماغ ساتھ دیتا ہے۔۔۔ پھر بھی اللہ نے چاہا تو کبھی یہ انقلاب بھی آجائے گا۔
  6. شاہد شاہنواز

    "فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

    ایک لفظ پر تحقیق ساتویں صفحے میں داخل، اصل لفظ کی تلاش، تاحال جاری ۔۔۔
  7. شاہد شاہنواز

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    بہت سے الفاظ ایسے ہیں جن کو ہم استعمال کرتے ہیں، ان کے درست استعمال یا جیسا کہ اہلِ زبان ان کو استعمال کرتے ہیں، اس سے ناواقف ہوتے ہیں۔ کوئی کچھ بتائے تو اس سے بہتری آتی ہے۔ اختلاف ہو تو تحقیق کی جاسکتی ہے۔ میرے ساتھ یہ مسئلہ ابتدا سے ہے اور شاید آگے بھی طویل عرصے تک رہے کہ جو کچھ میں کہنا چاہتا...
  8. شاہد شاہنواز

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    آپ نے تو یقیناً ٹائپنگ کی ہی غلطی کی ہے ۔۔۔ سو وہ کوئی غلطی نہیں ہے۔۔ بہت سے لوگ اس بات پر باضابطہ بحث کرتے ہیں کہ اے زمانے والوں، اے ساتھیوں، اے دوستوں، یہ سب ٹھیک ہے۔ تاحال اس کی کوئی منطق تلاش کرنے سے قاصر ہوں ۔ زمانے والو! تمھیں بتادوں ہم ایسی دنیا میں جی رہے ہیں جہاں حقیقت ہے خواب جیسی...
  9. شاہد شاہنواز

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    زمانے والو! تمھیں بتادوں ہم ایسی دنیا میں جی رہے ہیں جہاں حقیقت ہے خواب جیسی سمجھ پہ پتھر پڑے ہوئے ہیں ۔۔۔ سمجھ پہ پتھر تو چلیے درست ہوا۔ زمانے والوں! کی جگہ میں نے زمانے والو ہی پڑھا ہے ۔۔ کیا یہ مکتبۂ فکر کا فرق ہے؟
  10. شاہد شاہنواز

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    خیال تو اچھا ہے۔۔۔ شاعری کے روزمرہ و محاورہ پر اعتراض کیا جاسکتا ہے ۔۔۔
  11. شاہد شاہنواز

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    میری رائے میں آپ نے جسے حرمتِ الفاظ کہا، وہ شاید روزمرہ و محاورہ ہو۔۔۔ لیکن آپ کی رائے میں حرمتِ الفاظ کیا ہے؟ اس کا پاس کیسے رکھا جائے؟
  12. شاہد شاہنواز

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    انہیں حقارت سے دیکھتا کیا ہے؟ تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں تری نگاہِ کرم کی خواہش میں لعل و گوہر پڑے ہوئے ہیں کسی کے شکوے، فریب، طعنے، عداوتیں ، نفرتیں ، فسانے وہ تجھ کو باہر نہ مل سکیں گے، جو دل کے اندر پڑے ہوئے ہیں گیا وہ دورِ کہن کہ جس میں ہم ایک مرشد کو ڈھونڈتے تھے کہ عہدِ حاضر میں ہر قدم پر...
  13. شاہد شاہنواز

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    آپ کو اپنی رائے مکمل دینی چاہئے تھی، ہوسکتا ہے میں آپ کی بات سے اختلاف کروں، لیکن وہ تو جمہوریت کا حسن ہوا کرتا ہے۔ میری شاعری کی اڑان میری اردو کی قابلیت سے زیادہ بلند ہے، سو ایسی بہت سی باتیں لکھ جاتا ہوں جن پر اختلاف بھی ہوسکتا ہے اور میں مکمل طور پر غلط بھی ہوسکتا ہوں۔کہیں میں غلطیوں کو جوں...
  14. شاہد شاہنواز

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    برائے اصلاح ۔۔۔ الف عین ارشد رشید محمد احسن سمیع راحلؔ انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں تری نگاہِ کرم کی خواہش میں لعل و گوہر پڑے ہوئے ہیں کیا تھا جب تو نے حکم جاری کہ گھر کو جاؤ، تو سوچنا تھا بلا کے سرکش ہیں تیرے شیدا، سجا کے بستر پڑے ہوئے ہیں کسی کے شکوے، فریب،...
  15. شاہد شاہنواز

    برائے اصلاح: کروں فکر کیا گئے وقت کی، مجھے کیاغرض مہ و سال سے

    یہ دو اشعار ، فی الحال حذف ۔۔۔ باقی کی غزل قبول ۔۔۔ وہ جو ہنس رہا تھا مرا عدو، مرے وار سے ہے لہو لہو وہ سمجھ رہا تھا میں ڈر گیا نئے دور کی نئی چال سے مجھے ہے تو سارے جہان میں کوئی ڈر تو صرف خدا سے ہے کہ مجھے بچا نہیں پائے گا کوئی اس کے جاہ و جلال سے یہاں تمام تر آراء سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،...
  16. شاہد شاہنواز

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    کسی نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ محمد خلیل الرحمٰن سنجیدہ تھے یا نہیں ۔۔۔ جب کبھی انہیں یہ لڑی دیکھنے کا موقع ملے گا، شاید بتا ہی دیں ۔۔۔ جاسمن صاحبہ کی گیتی عروض کا انتظار رہے گا ۔۔۔ اس کو آن لائن لائبریری میں شامل کروانا ہے ۔۔۔ خود پڑھے بغیر ۔۔ کیونکہ اگر میں نے پڑھ لیا تو جواباً کتاب لکھنے بیٹھ...
  17. شاہد شاہنواز

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    جاسمن علی وقار معذرت، کہ میں ماضی میں یہ لڑی ملاحظہ فرمانے کے باوجود بھی اس کو صرف ایک مثال سمجھا۔ تو گویا محمد خلیل الرحمٰن گا کر شاعری کی مثال دیتے ہوئے سنجیدہ تھے؟ کیونکہ اسی لڑی میں، میں نے یہ شعر بھی دیکھ لیا تھا: دُڑم دُم، دُڑم دُم، دُڑم دُم ،دُڑم تُڑم تُم، تُڑم تُم، تُڑم تُم، تُڑم ۔۔ میں...
  18. شاہد شاہنواز

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    گائیکی کے ذریعے اگر شعر میں کوئی خامی ہو تو اسے چھپایا جاسکتا ہے ۔۔۔ گیت کی صورت گا کر شعر درست کرنے کی کوئی تکنیک میری نظر سے تو تاحال نہیں گزری !
  19. شاہد شاہنواز

    برائے اصلاح: کروں فکر کیا گئے وقت کی، مجھے کیاغرض مہ و سال سے

    برائے اصلاح، پیشِ خدمت ہے: کروں فکر کیا گئے وقت کی، مجھے کیا غرض مہ و سال سے مجھے دیکھنا ہی نہیں وہ دن کہ میں نکلوں اس کے خیال سے میں جہاں کی فکر سے ہوں تہی، مجھے آپ اپنی خبر نہیں ترا عشق تو ہے نیا نیا، ذرا سیکھ میری مثال سے میں یہ سوچتا تھا جو درد دے، اسے میرے حال کی فکر کیا؟ وہی جس نے پیار...
Top