نتائج تلاش

  1. شاہد شاہنواز

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    جو باتیں پابندِ بحور شاعری یا آپ کی شاعری میں آتی ہیں، وہ برائے تنقید نہیں ہوتیں، اس لیے کسی بھی شاعر کو ان پر تنقید بری لگ سکتی ہے ۔۔۔ تنقید اور ادبی مباحث تو شاید اصلاحِ سخن کے زمرے میں ہیں ۔۔۔ پھر بھی احباب رہنمائی فرما سکتے ہیں ۔۔۔
  2. شاہد شاہنواز

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    تم مرے پاس ہوتے ہو گویا جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا ایک شعر کے بدلے میں پورا دیوان؟ وہ بھی غالب کا؟ آخر اس میں ایسی کیا بات ہے؟ اس شعر میں لفظ گویا کے دو معنی لیے جاسکتے ہیں اور غور کرو تو دونوں ہی اپنی جگہ درست ہیں۔ تم مرے پاس ہوتے ہو گویا یعنی بالکل ایسے جیسے تم میرے پاس آجاتے ہو ۔۔۔ آگے وہی،...
  3. شاہد شاہنواز

    پوشیدہ سبق

    اتنا تو ضرور کہ جس شاعر کو آپ کے اس تبصرے کے متعلق پتہ چلے گا، وہ آپ کو سخت دل ہی سمجھے گا، یہ سمجھنے کی کوشش کم ہی لوگ کریں گے کہ آپ نے شاید شاعری کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی یا پھر اس سے دلچسپی نہ رکھنا آپ کا فطری حق ہے ۔۔۔ جیسے سب لوگ کسی نعت، منقبت یا گیت سے ایک ہی طرح سے لطف اندوز نہیں...
  4. شاہد شاہنواز

    قادری صاحب، ہر فورم کی طرح یہاں بھی ہر سوال کے آخر میں ہی جواب دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔۔۔...

    قادری صاحب، ہر فورم کی طرح یہاں بھی ہر سوال کے آخر میں ہی جواب دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔۔۔ اگر آ پ نے کہیں کچھ لکھا ہو یا لڑی خود شروع کی ہو تو ہر نئے پیغام پر اطلاع نامہ موصول ہوجاتا ہے ۔۔۔ اس کے علاوہ دیگر آپشنز بھی دستیاب ہیں ۔۔۔ اس ویب سائٹ کو شروع شروع میں سمجھنے میں مجھے بھی دشواری...
  5. شاہد شاہنواز

    راہ و رسم ِ الفت میں کچھ کمی سی لگتی ہے

    کیا کہنے! ِپیار کے جھروکوں سے یاد ِیار آتی ہے تیرگی ء شب میں بھی چاندنی سی لگتی ہے کوچہ ء نگاراں سے جب ہوائے آوارہ گنگناتی آتی ہے، سر پھری سی لگتی ہے کیا یہی محبت ہے؟ گر نہیں تو پھر کیا ہے؟ بے کلی سی لگتی تھی، بے کلی سی لگتی ہے
  6. شاہد شاہنواز

    میرے تلخ لہجے میں اُس کی خوش بیانی تھی

    اپنی غزل کا مطلع بدل دیا ہے ۔۔۔ اس پر رائے ضرور دیجئے گا۔۔
  7. شاہد شاہنواز

    میرے تلخ لہجے میں اُس کی خوش بیانی تھی

    اردو غزل میں اتنا کام ہوچکا ہے کہ ہم نئے لکھنے والے کیا کر رہے ہیں؟ اسے سمجھنے کیلئے ہمیں اردو ادب کی پوری تاریخ کھنگالنے کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔۔ اوپر ہم جس غزل پر بات کر رہے ہیں، مجھے علم ہی نہیں تھا کہ مسعود حسین خان (1919 تا2010) اسی قافیے ، ردیف اور بحر کے ساتھ ایک غزل کہہ چکے ہیں، قافیے کی...
  8. شاہد شاہنواز

    میرے تلخ لہجے میں اُس کی خوش بیانی تھی

    وقتِ شب وہ ہمراہی کس قدر سہانی تھی ساتھ وہ چلا جب تک اس کی مہربانی تھی
  9. شاہد شاہنواز

    میرے تلخ لہجے میں اُس کی خوش بیانی تھی

    میرے تلخ لہجے میں اس کی خوش بیانی تھی ۔۔۔ساتھ وہ رہا جب تک غم بھی شادمانی تھی // اس کے بارے میں آج کچھ سوچتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔۔۔ مشعلوں کے جلنے سے روشنی ہوئی لیکن۔۔ظالموں کو مفلس کی جھونپڑی جلانی تھی // اس شعر پر آپ دونوں کو کوئی اعتراض نہیں، سو یونہی رہے گا۔۔۔ اک طرف جلی کٹیا، دوسری طرف یہ...
  10. شاہد شاہنواز

    تصور شعر

    تصورِ شعر بڑا دقت طلب موضوع ہے اور تحقیق کا بھی متقاضی ہے جس پر گفتگو سے قبل یہ سمجھنا بے حد ضروری ہے کہ ہر شاعر کی قوتِ پرواز اپنی اپنی ہوتی ہے، کچھ چڑیوں اور کچھ عقاب کی طرح اڑ سکتے ہیں جس سے ان کے دائرہ کار کی وضاحت کی جاسکتی ہے۔ سو تصورِ شعر ہر بار اگر بدلتا ہی جائے گا تو بے سمتی کا رجحان جو...
  11. شاہد شاہنواز

    میرے تلخ لہجے میں اُس کی خوش بیانی تھی

    برائے اصلاح، محترم الف عین ۔۔۔ دیگر دوست احباب سے بھی رائے دینے کی درخواست ہے۔۔۔ میرے تلخ لہجے میں اس کی خوش بیانی تھی ساتھ وہ رہا جب تک غم بھی شادمانی تھی مشعلوں کے جلنے سے روشنی ہوئی لیکن ظالموں کو مفلس کی جھونپڑی جلانی تھی اک طرف جلی کٹیا، دوسری طرف یہ دل جس کی تیز دھڑکن پر اس کی...
  12. شاہد شاہنواز

    ریختہ تقطیع

    ۔۔۔ اس کا تجزیہ درست رہا ہے ۔۔۔ غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
  13. شاہد شاہنواز

    ریختہ تقطیع

    تضادِ جذبات میں اگر یہ مقام آیاتو کیا کرو گے؟ میں رو رہا ہوں و ہنس رہے ہو، میں مسکرایا تو کیا کرو گے؟ فعول فعلن فعول فعلن فعول فعلن فعول فعلن ۔۔۔ جبکہ یہ مفاعلاتن کے وزن پر ہے۔ شاید کچھ اور طویل بحریں بھی اس انجن میں فی الحال موجود نہ ہوں ۔۔۔
  14. شاہد شاہنواز

    ریختہ تقطیع

    جی ۔ اس میں بحرِ ہندی نہیں ہے ۔۔۔ دیگر بحریں آزما کر نہیں دیکھیں ۔۔۔
  15. شاہد شاہنواز

    ریختہ تقطیع

    میں نے ذاتی طور پر یہ ٹول استعمال کرکے دیکھا ہے ۔۔ میری غزل کے ایک مصرعے کو اس نے بے وزن قرار دیا، لیکن میری ذاتی رائے اور پھر سیّد ذیشان کے اروض ڈاٹ کام پر اس کا نتیجہ بر وزن نکلا۔ سو عروض ڈاٹ کام تاحال اس سے بہتر ہے ۔۔۔
  16. شاہد شاہنواز

    "فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

    عشوہ بھی ہے شوخی بھی تبسم بھی حیا بھی ظالم میں اور اک بات ہے اس سب کے سوا بھی اکبر الٰہ آبادی نظر بچا کے ترے عشوہ ہائے پنہاں نے دلوں میں درد محبت اٹھائے ہیں کیا کیا (فراقؔ گورکھپوری) عشوہ کا مطلب انگریزی میں 3 الفاظ کی صورت میں نکلتا ہے، ہر لفظ کے الگ الگ معنی سمجھ لیجئے تو فلرٹ سے ہی ملتے جلتے...
  17. شاہد شاہنواز

    میرے ذہن کی ہر اک سوچ پہ اس کی یاد کا پہرہ تھا

    بے حد شکریہ ۔۔۔ سمت کیلئے حاضر ۔۔۔ ایک دو روز میں ذاتی پیغام میں بھیج دوں گا ان شاء اللہ ۔۔۔
  18. شاہد شاہنواز

    مرا حوصلہ آزمانا نہ چھوڑا

    مطلع میں اس نے کے الفاظ بلا ضرورت نہیں ہیں ۔۔۔ ان کے ساتھ ہرگز کا کوئی اور حل تلاش کرنا ہوگا۔۔۔
  19. شاہد شاہنواز

    مرا حوصلہ آزمانا نہ چھوڑا

    مرا حوصلہ آزمانا نہ چھوڑا مجھے اس نے ہرگز ستانا نہ چھوڑا /// میری رائے میں ہرگز کا محل نہیں ہے ۔۔۔ بھرتی کا کوئی لفظ ڈالنے کی بجائے ستانا کو آنچ دینے کیلئے ۔۔۔ مجھے آتے جاتے ستانا کرسکتے ہیں ۔۔۔ یا ایسا ہی کچھ اور سوچ لیجئے ۔۔۔ ضروری نہیں ہے کہ ہرگز کا لفظ واقعی غلط ہو ۔۔۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے۔...
  20. شاہد شاہنواز

    پوشیدہ سبق

    کبھی کبھی شاعری بھی پوشیدہ سبق دے جایا کرتی ہے۔۔۔ احساس شرط ہے۔۔۔ کسی کو ان اشعار کے شاعر کا نام معلوم ہے؟ لاش کے ننھے ہاتھ میں بستہ اور اک کھٹی گولی تھی خون میں ڈوبی اک تختی پر غین غبارہ لکھا تھا سب نے مانا مرنے والا دہشت گرد اور قاتل تھا ماں نے پھر بھی قبر پہ اس کی راج دلارا لکھا تھا
Top